Tuesday, December 14, 2010

**JP** اسلامک کیلی گرافی پر مشتمل ویکٹر آرٹ ورک آپ کی نظر

السلام علیکم ۔ میں نے یہ مواد کچھ فورمز پر شئر کیا تو جوابا دیگر دوستوں کی طرف سے بھی بہت سا مواد پیش کیا گیا تو میں نے سوچا اسے بلاگ پر شامل کر دیا جائے۔ یہ آرٹ ورک ویکٹر ای پی ایس فارمیٹ میں ہے جسے کئی اچھے گرافک ایڈیٹنگ سافٹ وئر باآسانی کھول سکتے ہیں۔ ان سافٹ وئرز میں کورل ڈرا، فوٹو شاپ اور ایڈوبی السٹریٹر شامل ہیں۔ ای پی ایس فارمیٹ کی یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ اگر ہمیں پرنٹ ورک یا ویب کے لیے بہت ہائی ریزولوشن آرٹ ورک درکار ہو تو ای پی ایس ہمارا مقصد باآسانی پورا کر سکتی ہے۔ اس کی مدد سے ہم 200 ضرب 200 پکسلز کے ویب بینر سے لے کر 10 میٹر ضرب 10 میٹر کا سڑک پر لگنے والا سائن بورڈ تک بنا سکتے ہیں۔ ای پی ایس فارمیٹ کو جتنا بڑا مرضی کر لیں آرٹ ورک کی کوالٹی عمدہ ترین رہے گی۔

اس کے علاوہ اس آرٹ ورک کو فوٹو شاپ میں کھول کر آپ کوئی سا رنگ، شیڈنگ اور کوئی بھی ایفیکٹ دے سکتے ہیں۔ یہ فائل جو میں شئر کر رہا ہوں۔ اس میں بسم اللہ، ماشاء اللہ، کلمہ طیبہ اور دیگر کئی آیات شامل ہیں۔ نیچے دی گئی تصویر ملاحظہ کریں۔


islamiccalligraphy.jpg?w=640&h=622


samplesk.jpg?w=640&h=289


مزید معلومات اور ڈاون لوڈ کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں۔


--
Best Regards

Yasir Imran Mirza
Blogger, Designer and Developer!

Please verify the truth yourself.Don't always trust the information shared on the internet. 

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment