Saturday, May 21, 2011

**JP** پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب

پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب


web-development-urdu-book.gif

میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ نئے کمپیوٹر کے طالبعلموں‌کے لیے بہترین معلومات اپنے بلاگ پر شئر کروں۔اس سے قبل میں محمد بلال کا اردو کتابچہ، چند اپنے لکھے ہوے چھوٹے موٹے ٹیوٹوریل اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی کتاب بھی اپنے بلاگ پر شیئر کر چکا ہوں مجھے امید ہے کہ بہت سے احباب اس سے مستفید ہوئے ہوں گے۔اسی سلسلے کی ایک اور کڑی پی ایچ پی پروگرامنگ لینگویج اور مائی سیکول ڈیٹا بیس کے ٹیوٹوریلز پر مبنی اردو میں ویب ڈویلپمینٹ کی ایک کتاب ہے۔

بنیادی طور پر یہ کتاب ٹیوٹوریلز کا ایک مجموعہ ہے جسے ایک پی ڈی ایف کتابچے کی صورت میں اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ ٹیوٹوریلز کا یہ مجموعہ شکیل محمد خان صاحب کا تحریر کردہ ہے جو کہ آئی ٹی دنیا فورم کے اہم رکن ہیں۔ شکیل محمد گزشتہ چار سال سے ویب ڈویلپمینٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں، اگرچہ وہ پروفیشنل رائٹر نہیں ہیں پھر بھی انہوں نے اپنی بہترین کوششیں اس ٹیوٹوریل کو لکھنے میں‌صرف کی ہیں۔ یہ کورس ان لوگوں کے لیے ہے جو بنیادی ویب ڈویلپمینٹ یعنی ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ سے واقف ہیں۔

پی ایچ پی جو دراصل پرسنل ہوم پیج کا مخفف ہے ایک اوپن سورس، تیز رفتار، مفت دستیاب اور طاقتور ویب ڈویلپمینٹ کمپیوٹر لینگویج ہے۔ اس کی ان خوبیوں نے موجودہ دور کے ڈویلپرز کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اسے سیکھیں اور اس کا استعمال کریں۔ دور حاضر کے مشہورو معروف کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم جوملہ، بلاگنگ سی ایم ایس ورڈ پریس، فورم سی ایم ایس وی بلیٹن اور آن لائن سٹور سی ایم ایس او ایس کامرس پی ایچ پی میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف مائی سیکول ڈیٹا بیس جو کہ ان کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم کی جان ہے، پی ایچ پی کے قدم بہ قدم ان کے چلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھنے اور ڈائون لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں۔

http://yasirimran.wordpress.com/2011/05/19/php-mysql-urdu-book/





Best Regards

Yasir Imran Mirza
Blogger, Designer and Developer!
Please verify the truth yourself.Don't always trust the information shared on the internet. 
Personal Links

Author Developer of Following websites

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment