Friday, August 3, 2012

RE: **JP** اسرائیلی اور پاکستانی خبر ایجنسیوں میں تعاون‘ صہیونی خبریں اردو میں


مخلص صاحب۔۔ آپ نے واقعی ایک  خطرناک سازش سے آگاہ کیا ہے۔۔ یہ ویکلی پریس ٹوٹل یہودی سازش ہے اور اس کو قادیانی کی زیر نگرانی چلایا جاتا ہے۔۔۔ تمام مسلمانوں کو قادیانی یہودیوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔۔

Date: Thu, 2 Aug 2012 19:27:17 -0700
From: aapka10@yahoo.com
Subject: **JP** اسرائیلی اور پاکستانی خبر ایجنسیوں میں تعاون' صہیونی خبریں اردو میں
To: bazmeqalam@googlegroups.com
CC: joinpakistan@googlegroups.com

السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل میں نے اردو ویکلی پریس کینیڈا کی ایک تقریب پر تبصرہ کیا تھا۔ اس تقریب میں مسلمانوں اور صیہونی یہودیوں کو مل بیٹھنے کا موقع دیا گیا اور باہمی تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا کہ پاکستان کوئی عرب ملک نہیں ہے اس لیے اسرائیل کو پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہییں گویا پاکستان کو اسلامی برادری کا حصہ باور کرانے کی بجائے غاصبین کے تعلق کو اہمیت دی گئی۔اس میں خاص طور پر پاکستانی مسلمانوں کی طرف سے معذرت خواہانہ رویہ ظاہر کیا گیا تھا۔آج ہی ایک اخبار میں اس کے بارے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔آپ کے مطالعے کے لیے پیشِ خدمت ہے

اسرائیلی اور پاکستانی خبر ایجنسیوں میں تعاون' صہیونی خبریں اردو میں

2012-08-02 00:00:00 PST
- مقبوضہ بیت المقدس( جسارت نیوز) اسرائیلی خبر ایجنسی اور پاکستان کی نیوز ایجنسیوں میں خبروں کے تبادلے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ یہودی خبر ایجنسی تازپت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویکلی پریس پاکستان کے ساتھ مل کر کام
 کررہی ہے۔ ویکلی پریس پاکستان کا صدر دفتر ٹورنٹو ' کینیڈا میں ہے اور یہ اردو میں شائع ہوتا ہے۔ ویکلی پریس گوگل پر صحافیوں میں تبادلہ خیال بھی پیش کرتا ہے اور 14ہزار صحافی اس گروپ کے رکن ہیں۔ اسرائیلی خبر ایجنسی کے تعاون سے ملنے والی خبریں اور مضامین ویکلی پریس پاکستان اردو میں پیش کررہا ہے۔ زیادہ تر خبریں اسرائیل کے بارے میں ہوتی ہیں۔ تازپت خبر ایجنسی پہلی اسرائیلی میڈیا کمپنی ہے جو پاکستان میڈیا گروپ کے تعاون سے اردو میں خبریں پیش کررہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ اسے اردو اور انگریزی میں تعصب سے پاک خبریں پیش کرنے پر فخر ہے۔ تازپت نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر اموز ایال کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نیوز ایجنسی کے تعاون کی وجہ سے اسرائیل سے متوازن اطلاعات اور خبریں اردومیں لاکھوں افراد تک پہنچ رہی ہیں اور اس مشترکہ منصوبے سے اسرائیلیوں اور پاکستانیوں دونوں کوفائدہ ہوگا 'جس سے دونوں کے درمیان مفاہمت بڑھے گی۔ ویکلی پریس پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کام کررہا ہے۔ گزشتہ اپریل میں ویکلی پریس پاکستان نے اسرائیل کا یوم آزادی منایا اور اس کے فلاح انسانی کے منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ویکلی پریس نے کہا کہ جو اسرائیل کے وجود کا انکاری ہے درحقیقت وہ اپنے وجود کا انکاری ہے 'بہترہے کہ ہم اسے نہ صرف تسلیم کریں بلکہ وقت ضائع کیے بغیر اس سے قریبی تعلقات قائم کریں۔ ٹورنٹو میں قائم ویکلی پریس نے جو پاکستان کا نام خاص مقصد کے لیے استعمال کررہا ہے اسرائیل کی 64ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور اسرائیل کے ذہین اور تعلیم یافتہ افراد ہاتھ میں ہاتھ دے کر انسانیت کی خدمت کریں گے۔ ویکلی پریس نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان ایک غیر عرب اور عجمی مسلمانوں کا ملک ہے' اس کو مد نظر رکھ کر میڈیا سے میڈیا کا رابطہ بڑھائے۔ عربی اور عجمی کا نکتہ اٹھانے سے ظاہر ہوگیا ہے کہ ویکلی پریس کے قیام اور رابطوں میں صہیونی سازش ہے۔ ویکلی پریس نے اسرائیل سے متعلق سچی خبریں دینے کادعویٰ کیا ہے لیکن اب تک مظلوم فلسطینیوں اور ان پر حملوں کی غیر جانبدارانہ خبر جاری نہیں کیں۔ شاید اس کی صہیونی حلیف تازپت کو یہ خبریں ملی ہی نہ ہوں۔

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment