Sunday, August 26, 2012

**JP** اژدھا کے منہ میں چار سال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تین ہفتے قبل سابق سفیر امارت اسلامی افغانستان برائے اسلامی جمہوریہ پاکستان ملا عبدالسلام ضعیف کی خود نوشت داگوانتاناموانحور کا اردو ترجمہ اژدھا کے منہ میں چار سال کے نام سے پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ بعض مصروفیات کی بنا پر دو ہفتے کے لیے یہ سلسلہ معطل کرنا پڑا۔ اب اس کتاب کا بقیہ حصہ اس کے اوراق کے عکس کے صورت میں پیش کررہا ہوں۔ یہ ترجمہ عبدالصمد صافی نے کیا ہے۔منسلکہ اوراق کے عکس پچھلی بیان کردہ سرگزشت سے بعد کے ہیں۔ ان شاء اللہ بقیہ اوراق بھی روزانہ ارسال کرتا رہوں گا۔
گزشتہ سے پیوستہ: مصنف نے جنوری 2002ء میں اپنی گرفتاری سے پہلے ایک خوفناک خواب دیکھا جس میں ان کا سگا بڑا بھائی ان کو ذبح کررہا ہوتا ہے۔ دو جنوری 2002ء کو تمام سفارتی اور بین الاقوامی قوانین اور آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مصنف کو گرفتار کرکے پشاور لے جایا جاتا ہے ۔ وہاں چند دن قید رکھنے کے بعد ان کو امریکیوں کے حوالے کردیا جاتا ہے جو اسی وقت بد ترین تشدد اور توہین کا مظاہرہ شروع کردیتے ہیں۔ پھر ان کو ایک ہیلی کوپٹر کے ذریعے ایک بحری جہاز میں پہنچا دیا جاتا ہے جہاں ان کو چند دن قید رکھا جاتا ہے اور سوالات کیے جاتے ہیں۔ بقیہ حصہ آگے پڑھیے

No comments:

Post a Comment