Saturday, July 14, 2012

**JP** استقبال رمضان

 

 

 

Click here if you can't read the mail properly

حضرات!
ہمیشہ کی طرح رمضان اس سال بھی آرہا ہے اور ہمیشہ کی طرح رمضان اس سال بھی آکر چلا جائے گا! کیا یہ آ پ کی زندگی کا کوئی اہم واقعہ ہوگا یا آپ کے ہاں ایسے مہمانوں کا آناجانا لگا رہتا ہے!؟ اس مہمان کی ضیافت کا آپ نے کچھ بندوبست کیا؟

ضیافت تو اس کی ہر ایک ہی اپنے اپنے ظرف اور ہمت کے مطابق کرے گا مگر کچھ رہنمائی اور صلاح مشورہ ایک دوسرے سے ضرور ہوسکتا ہے۔ "ادارہ ایقاظ" آپ کے ساتھ اس نیکی میں شمولیت کا خواہشمند ہے۔۔۔۔

یہ کچھ مضامین ہیں جو رمضان کے مواقع پر سہ ماہی ایقاظ میں وقفے وقفے سے شائع ہو چکے ہیں۔ انہیں مضامین کو آڈیو میں بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ ان آڈیوز کی سی ڈی بھی بنائی جا سکتی ہے۔ اپنی سہولت کے مطابق یا تو کتاب کا مطالعہ کریں یا آڈیو سماعت فرمائیں۔آغاز رمضان سے پہلے کم سے کم ایک بار اور ممکن ہو تو کئی بار اس کا مطالعہ یا سماعت کریں۔ اگر آپ اس مجموعۂ مضامین کو مفید پائیں تو اس خیر میں اوروں کو بھی شریک کرسکتے ہیں۔ اپنے دوستوں رشتہ داروں کو یہ مضامین پڑھایئے۔ تقسیم کیجئے۔ پوسٹ کیجئے۔ عبادت کا شعور دلاکر اگر آپ کسی کے روزے میں جان ڈال سکیں۔۔۔۔ کسی کے روزے کا وزن بڑھا سکیں۔۔۔۔ تو یہ معاملہ بخل سے کام لینے کا نہیں۔ کسی کا روزہ کھلوانا باعث ثواب ہے تو کسی کے روزے کوروزہ بنانے میں مدد کرنا کیوں ثواب نہ ہوگا!

اپنی دعاؤوں میں ہمیں بھی یادرکھئے گا

ادارۂ ایقاظ

کتاب کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

کتاب کا آن لائن مطالعہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

آڈیو کی سماعت یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

 

 

 

--
.
 

No comments:

Post a Comment