Friday, September 23, 2011

**JP** زندگی بچا یئے احتیاط سے



زندگی بچا یئے احتیاط سے
محمد وجیہہ السماء
میڈ یکل ٹیسٹ انسا نی زندگی میں بڑ ی اہمیت کے حا مل ہو تے ہیں ۔ ان سے زندگی بچا نے میں مدد ملتی ہے اور ایک چھو ٹی سی کو تا ہی سے موت کا سفر شروع ہو جا تا ہے اور اسی زندگی کے حو ا لے سے ہمارے مذہب میں بھی کئی ارشادات ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ ''ایک انسان کا قتل گو یا پو ری انسا نیت کا قتل ہے''اور اسی طرح کی باتیں کئی مما لک کے قوانین میں بھی مو جود ہیں کہ کسی ایک بے گناہ کو سزا نہیں ہو نی چا ہیئے چا ہے اس کے لئے ایک سو گنا ہ گار کو چھوڑنا پڑے۔اس سلسلے کو قریب نظری سے دیکھیں تو ہمارے ملک میں ہرطر ف لوڑ ما ر کا بازار گرم ہے ۔ ایک دوسرے کو کا ٹ کھانے کا پروگرام ہے۔ جعلی ادویات تو پہلے ہی ملک میں مو جو د ہیں اور اب جعلی میڈ یکل ٹیسٹوں کی ٹرم بھی وجود میں آ چکی ہے جس سے کتنے بھیا نک نتا ئج نکل سکتے ہیں شا ید کسی کو بھی اس بارے میں سو چنا گوارہ نہیں ہے۔لوگ اپنے اور اپنے عزیزو اقارب کے ٹیسٹ زندگی بچا نے کے لئے کروا تے ہیں مگر بعض اوقا ت ہمارے ملک میں موجود لیبارٹیوں میں موجود ان پڑھ، کم تعلیم یا فتہ اور نا ن پروفیشنل لوگ اسے اپنے ''تجربے'' کی بنیاد پر موت کی رہ دکھا دیتے ہیں جیسے آج تک ہسپتالوں میں کمپوڈر حضرات ڈاکٹرز کی عدم مو جو دگی میں کر تے آ ئے ہیں اسی طرح یہ لوگ بھی کر رہے ہیں۔ یہا ں یہ امر بھی قا بل غور ہے کہ یہ انسانی زندگی بچا نے کا سب سے قیمتی اور نازک تر ین مرحلہ ہو تا ہے اس مرحلے میں زرہ سی کو تا ہی بھی انسا ن پر اور اس کے خاندان پر بہت بھیانک اثرات مر تب کر تی ہے ا س بات کو ذہن میں رکھ کے ٹیسٹ کر نے چا ہیں ۔ کہ انسان کس قسم کے ٹیسٹ کر وا رہا ہے اور اس کا رزلٹ کیا ہو نا چا ہیئے جیسا کہ خون کا ٹیسٹ، یو رنیم کا ٹیسٹ، اور انسانی صحت کے حوا لے سے باقی ٹیسٹ شا مل ہیں۔ مثال کے طور پر خون کا ہی ٹیسٹ دیکھ لیں اگر یہ ٹھیک طر یقے سے نہ کیئے جا ئیں اور کسی کو اور کسی گروپ کا خون لگا دیا جا ئے تو اس کا کیا انجام ہو تا ہے اس کا سب کو با خوبی علم ہے یہاں یہ بات بھی قا بل غور ہے کہ کبھی کبھار یہ غلطی سے ہو جا تا ہے اور بعض اوقات ڈاکٹر کام کی زیادتی سے ان کے حقیقی فیکٹ اینڈ فیگر ز بھو ل جا تے ہیں اور بعد میں اندازے سے اپنی طرف سے رپورٹوں پر ریڈنگ لکھتے جا تے ہیں یہ ایک بھیا نک اور اندر کی کہا نی ہے اور یہ کام بھی زور شور سے جاری ہے یہ باتیں وہاں زیادہ ہو تی ہیں جہاں ڈاکٹر تو ایک کا م کر رہا ہو تا ہے اور وہ ہی سب کچھ کا ما لک ہو تا ہے و ہی ڈاکٹر ، وہی میڈیکل سٹور کا مالک اور وہ ہی لیبارٹریشن ہو تا ہے۔اس کے سا تھ ساتھ ان زندگی بچا نے والے ٹیسٹوں میں گلی گلی، محلے محلے بنی ہو ئی لیبارٹیوں نے بھی ایک طوفان بر پا کر رکھاہے یہاں بھی تجربے کی بنیاد والے لوگ بیٹھے اپنا ''رزق حلال'' کما رہے ہیں ان لوگوں کی نا کو ئی خا ص تعلیم ہو تی ہے اور نہ ہی ان کی باقا عدہ اس قسم کی ٹرینگ ہو تی ہے اور نہ ہی ان کی پڑھا ئی اس کام کے مطا بق ہو تی ہے ۔یہ لوگ ذاتی تعلق کی بنیاد پر نوکریاں حا صل کر تے ہیں اور لیبارٹیاں کھولتے ہیں اور تو اور عوامی حلقوں کے مطابق ان گمنام لیبارٹیوں سے ایجنٹ لوگوں کا بھی کاروبار اپنے زوروں پر ہے ان لیبارٹیوں سے ایجنٹ حضرات بھرپور فا ئدہ اٹھا رہے ہیں اور اپنی مر ضی کے میڈیکل ٹیسٹ''پاس اور فٹ'' قرار دلا کر لوگوں کو غیر قا نو نی طریقوں سے با ہر بھیجوا تے ہیں اور اپنی جیب کے لئے''زرمبادلہ'' حاصل کر تے ہیں اس لئے حکومت پاکستا ن کو اس بارے میں ایک مکمل لا ئحہ عمل وضع کر نا چا ہیئے تا کہ ان نام نہا د اور دولت کے پجا ریوں سے اپنی عوام کو بچا یا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ بنی اور نا رجسٹرڈ لیبارٹیوں کو بھی ختم کر نا چا ہیئے۔ اور جس لیبارٹری کا سٹاف متلقہ ٹیسٹوں کے مطلق پڑھا نہیں ہوا سے وہ کرنے نہ دیئے جا ئیں بلکہ اس کے خلاف کاروا ئی کی جا ئے۔ چھو ٹی چھو ٹی اور جگہ جگہ بنی لیبارٹیوں کو اور ان کے سٹا ف کو فورا ا ن کے کام سے روک کر سیل کر دینا چا ہیئے تا کہ آ ئندہ کو ئی انسا نی جا نوں سے کھیلنے کی کبھی کوشش نہ کرے
* *BEST REGARDS      **     
      * Muhammad Wajih Us Sama,Columnist*
                  *http://wajisama.wordpress.com/*  

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment