Saturday, August 6, 2011

**JP** نائب تحصیلدار اسلام آباد کاصحافی پر حملہ کمیرہ چھین لیا

روات :نائب تحصیلدار اسلام آباد کاصحافی پر حملہ  کمیرہ چھین لیا

نائب تحصیلدار اسلام آباد کاروات کے صحافی پر حملہ شدید زدو کوب کیا کمیرہ چھین لیا نائب تحصیلدار اسلام آبادنے روات کا دورہ کیا اور اس موقع پردکانداروں کوبغیر رسید کے فرضی جرمانے کررہاتھا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ نیوزڈاٹ کام کے رپورٹر و سینئر صحافی جاوید بٹ نے ان کے اس غیر قانونی عمل کی تصویر بنانی چاہی تو اس پر نائب تحصیلدار راجہ ظہور سیخ پا ہوگیا اور اپنے بارہ تیرہ اہلکاروں کے ہمراہ صحافی پر حملہ کردیا صحافی کو زدوکوب کیا اور کیمرہ چھین لیااور دھمکیاں دی آئندہ اس طرح کی کوئی خبر شائع کی تو اندر کردونگاتفصیلات کے مطابق جمہ کے شام کو نائب تحصیلدار اسلام آباد نے روات بازار کا دورہ کیا اور فروٹ اور سبزی فروش کو بغیر رسیدکے جرمانہ کرنا شروع کردیا جس پر صحافی جاوید بٹ نے تصاویر بنانی شروع تو اس نے صحافی کو گریبان سے پکڑ لیااور باقی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ زدو کوب کرنا شروع کردیا اور کہا کہ ابھی آپ کو انتظامیہ کے خلاف خبر یں شائع کروانے کا مزہ چھکتے ہیں اور ساتھ ہی دھمکیاں دیں اگر آئندہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف خبر شائع کی تو اندر کروا دونگا اور ساری عمر جیل میں رہو گے اس کے بعد مقامی دکاندار جمع ہوگئے اور مداخلت پر صحافی کو چھوڑا گیا اور کمیرہ بنائی گئی تصاویر کو ضائع کرکے کمیرہ واپس کردیا پریس کلب روات کے صحافیو ں وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور کمشنر اسلام آباد سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ، آپ کی رائے 



--



Abdul Khateeb Ch
www.rawalpindidistrictnews.com
Rawat Kallar Saydan Road Mankiala Sardar Market
Distt. Rawalpindi. Pakistan


--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment