Wednesday, June 29, 2011

**JP** NEWS 29-6-2011

نواز شریف اپوزیشن سے مل کر حکومت سے نجات کی تحریک چلائیں۔منور حسن

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف الیکشن ممکن نہیں ۔ نواز شریف تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں اور حکمرانوں کو بے نقاب کرنے اور ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے متحد ہو کر تحریک چلائیں ۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے راستے الگ ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم نے وقت اور حالات سے سیکھا ہے تو اسے بڑی پارٹی کی حیثیت سے ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کر دار ادا کرنا چاہیے ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔مہنگائی و بے روزگاری اور ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ 15جولائی کو گوجرانوالہ اور 19جولائی کو کوئٹہ میں دھرنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید منورحسن نے کہا کہ ملک کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔موجودہ پارلیمانی نظام میں مفاہمت کی پالیسی نے حکمرانوں کا فائدہ اور عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔آصف زرداری اور ان کے حواریوں نے مفاہمت کا فائدہ اٹھایا ہے جبکہ عوام ڈرون حملوں، دہشت گردی اورمہنگائی و بے روزگاری کی زد میں ہیں۔ 3 سال بعد مضبوط اپوزیشن کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔ ضرورت ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں اور امریکا نواز اور عوام دشمن حکومت سے نجات حاصل کریں۔سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن کو انڈین الیکشن کمیشن کی طرح آزاد اور بااختیار ہونا چاہیے جو وہاں وزیر اعظم کے سرکاری وسائل اور جہاز کے استعمال پر پابندی لگا دیتا ہے۔پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے باوجود ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ بے گناہ پاکستانی شہید ہورہے ہیں، وزیر اعظم بتائیں کہ پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد میں کیا رکاوٹ ہی؟۔ حکومت کی امریکا دوستی اور امریکی غلامی کی وجہ سے عوام کا جانی و مالی نقصان بڑھ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سوات میں فوجی آپریشن کامیاب ہوگیا ہے تو وہاں سے فوج کو واپس بلانا چاہیے۔سوات اور بونیر میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں اور اس میں ذمہ دار لوگ ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے بجائے آزاد میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت ہونی چاہیے اور جرگے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔سید منورحسن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ جو لوگ چھوٹے پیمانے پر شفاف الیکشن نہیں کراسکے ، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں، اس الیکشن سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔



الخدمت پنجاب کا وفد امدادی سامان لیکر کل ٹوکیو روانہ ہوگا

لاہور(پ ر)الخدمت فاﺅنڈیشن کا وفد جاپان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کل ٹوکیو روانہ ہوگا۔ 3رکنی وفد کی قیادت الخدمت فاﺅنڈیشن پنجاب کے صدر سید راشد داﺅد کریں گے۔50ہزار ڈالرز مالیت کے امدادی سامان میں بچوں اور خواتین کے لیے خوراک،کپڑی،کھلونے اور دیگر اشیائے ضروری شامل ہیں جوبراہ راست متاثرین تک پہنچائی جائیں گی۔وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرے گا اور جاپانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات بھی کرے گا۔وفد کے دیگر ارکان میں سیدضیاءاللہ شاہ اور احمد فرحان شامل ہیں۔





سندھ کے عوام ممکنہ سیلاب سے خوف و ہراس کا شکار ہیں' اسد اللہ بھٹو

کندھ کوٹ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اسد اللہ بھٹو نے کہاہے کہ حکمران گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سندھ کو سیلاب کی نذر کردیں گے ' دریائے سندھ میں طغیانی کا موسم سر پر آن پہنچا ہے لیکن سندھ میں پشتوں کا کام تسلی بخش نہیں کیا گیا ہے جبکہ مختلف اضلاع میں گزشتہ سال سیلاب آنے سے بندوں کو جو نقصان ہوا تھا اس کا انتہائی ناقص کام ہوا ہے۔ حکمرانوں کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے سندھ کے عوام خوف و ہراس اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کندھ کوٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ناہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے باوجود ڈرون حملے بند نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین او رملکی خودمختاری پر حملہ ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماوں عبدالحفیظ بجارانی' حافظ نصراللہ عزیز' محمد عظیم بلوچ' عبدالوہاب جکھرانی اور حافظ سلیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ایک مشترکہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ سندھ کو دوبارہ ڈبونے سے گریز جبکہ پشتوں کا مرمتی کام تیز اور ناقص میٹریل کا استعمال بند کرکے سندھ کے عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کو فوری ختم کیا جائے۔


ہالینڈ میں ذبح پر پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالینڈ کے قانون ساز ادارے نے ذبح پر پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے جسے اب ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا۔ہالینڈ کی اسمبلی میں ذبح پر پابندی کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری کرائی گئی جس پر ارکان نے 30کے مقابلے میں 116ووٹوں سے اس کی منظوری دے دی۔ذبح پر پابندی کا بل منظور ہونے پر ہالینڈ میں یہودیوں اور مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔انہوں نے حکومتی اقدامات کو انتہائی غلط قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment