Sunday, September 23, 2012

**JP** آرآئی یو جے (دستور) کا متنازعہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مختلف سیاسی ،مذہبی ، ادبی اور صحافتی تنظیموں نے
گستاخانہ اور شرانگیز فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے
کہ
امریکہ امت مسلمہ کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے متنازعہ فلم پر پابندی عائد
کرے
گستاخانہ فلم بنانیوالوں کو سرعام پھانسی پرلٹکایا جائے۔ شانِ رسالت ﷺ
کیخلاف
بننے والی فلم بین المذاہب ہم آہنگی کیخلاف سازش ہے ۔ اسلام دیگر مذاہب
کے
احترام کادرس دیتا ہے ،لیکن کوئی بھی مسلمان اپنے پیارے نبی ﷺ کی شان
میں
گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔پاکستان حکمرانوں نے تو غیرت دکھائی ہے دیگر
اسلامک
ممالک بھی کچھ غیرت کھائیں ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آباد یونین
آف
جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام متنازعہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے
تحریک
اسلام کے سربراہ علامہ حیدر علوی ، پی ایف یوجے (دستور) کے سیکرٹری جنرل
رفعت
قادری ،آر آئی یوجے (دستور) کے صدر خاورنواز راجہ،انجمن غلامان مصطفی کے
چئیرمین حاجی چوہدی علیم ،پیپلزلائیرفورم کے رہنما اسد عباسی
ایڈووکیٹ،سابق
وزیر حکومت آزادکشمیر حافظ احمد رضا قادری ،سئینر صحافی،ملک اعجاز
الاسحاق،
علی شیر ،مفتی عمر فاروق،احمد رشید ساگر،عمران بلوچ،ڈاکٹرزاہد اعوان،یونس
بیگ
،احسان بخاری اقبال سکندر،تیمور،جماعت
الاعوہ کے رہنما قاری آصف، پیپلزپارٹی ضلع کے سیکرٹری اطلاعات محمد
شاہد ،راجہ
عمر ساجد،پی وائی او کے رہنما حسن شاہ،محمد علی منہاس،ممتاز
عباسی ،چوہدری
یاسین انجم،حلقہ ارباب زوق راولپنڈی کے رہنما راجہ احمد رضا،جلیل
عالی ،فرحین
چوہدری،ارشد ملک ،آصف مغل، اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے
کہاکہ ۔
اقوام متحدہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر نبی آخر الزماں حضرت محمد
مصطفےٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرے۔جب تک
پوری
دنیا میں اسلام دشمن فلم پر پابندی نہیں لگائی جاتی پر امن احتجاج جاری
رکھاجائے گا مسلم ممالک کے حکمران امریکہ کی غلامی کا گیت گانے کی بجائے
ناموس
رسالت کے تحفظ اور یہود و نصاریٰ کی ہرزہ سرائی کے خلاف آواز بلند کریں،
فوری
طور پر امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم ،امریکی سفیر کوملک بدراورگستاخ
ممالک کی
مصنوعات اور اسکے حواری مما لک کا مکمل با ئیکا ٹ کیاجائے۔ توہین آمیز
فلم کے
تمام کرداروں کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے انھوں نے کہاکہ
توہین
آمیزفلم سے مسلمانوں کی غیرت کوللکاراگیا ہے ، گستاخانہ فلم بنانے والے
فلمسازکو سرعام پھانسی پرلٹکایاجائے تاکہ آئندہ کسی ملعون کو ایسی ناپاک
جسارت
کرنے کی ہمت نہ ہو۔ انہوں نے اپنے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ احتجاج
ضرورکریں
لیکن اپنی ہی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ *


- From -
Khawar Nawaz Raja
President
Rawalpindi Islamabad Union of journalist
Senior Staff Reporter
Daily Ausaf Islamabad
Call No;0321/0300/ 9818344

--

--

- From -
Khawar Nawaz Raja
President
Rawalpindi Islamabad Union of journalist
Senior Staff Reporter
Daily Ausaf Islamabad
Call No;0321/0300/ 9818344

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment