Wednesday, July 11, 2012

Re: **JP** Re: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی

The sorry state of affair is that our media, the tv channels are presenting Malik Riaz as a hero.
Malik Riaz himself says on the channels that he gives the bribe to all.
This is being telecasted as if Malik Riaz has not done a crime. But "only" for his commercial and business objectives, he is handing out the bribe. Does this make the bribing a legal act? Doesn't it tell all the corrupt people in Pakistan that they all on the right path?
 
What is the message that our channels giving to the public. They are encouraging all to give out bribes and be proud of it.

2012/6/13 Asan Deen <khshaikh1999@gmail.com>
Dear Tasneem Sb., Abb to Yeh Chore Govt. kay karta dharta, aur Gaghadri Media walay,,, sab kay sab Arsalan kay peechay parhay hooay haen,,, ke woh CJ ka baita ha,,, aap bhee apna hissa daal rahay haen,,,, aap yeh Bataen,,, apnay 10% kay baray maen,,, jo ab Masha Allah,,, 10000% ban chuka ha,, uss ki apni hasiyat kaya thee,,, bay nazeer say shadi say pahlay,,, Ab woh Mulak ka karta dharta kaisay ban gaya,,, aur Chore PM aur Uss kay baitay,,, jiss kay pass election larhnay kay liyay paisay nahen thay,,, aur apna chota sa gher girwi rakh ker Election larha,,,ab woh mulak ka Prime Minister kaisay ban gaya,,aur ab Karooron ki jaedaden aur banglay kidhar say aa gaey, aur apnay donoon baiton jin kay juraem per bhee hamaray Syed Sb. ko zara sharam nahen aaeay,,, woh kaisay aik mamooli hasiyat, jinn ki jaib maen kharchay kay liyay paisay nahen thay,,, woh kaisay Arab patti ban gay,,, Munashshiyaat farosh, Dhokay baaz, lutairay....
Zara issi Riaz Malik ki Stories parhen,,, yeh kaisay her aik ko apni jaib maen rakhta ha,, aur her koi iss ka khareedaar ha,,, aur yeh akaila sab ko uss ki hasiyyat kay mutabiq daam laga ker khareed laita ha,,,,
Kaya Arsalan case kay peechay PM and PPP Govt. nahen haen???? Yaqeenan ha,, kayun ke inn choron aur lutairoon ko CJ nay nakail daal rakhi ha aur aaey din inn ko court cases ka samna karna parhta ha,,,, to abb to sab khush ho gaey,,, ke CJ ko Riaz Malik kay through nishana banaya ha...
Magar Insha Allah,,, Allah zalimoon ko hee ibrat ka nishan bana day ga. Insha Allah. aur haq aur sach ka bole bala ho ga... Agar Arsalan naey iss say paisay liyay haen,,, to iss say kaen barh ker inn Hakumti eewanon maen baithay hooay logon nay iss say karoron liyay ha,,, jabhi to her koi iss (Riaz Malik) ki pusht panahei ker raha ha,,, abb choron ko apni parhi ha,,, ke court maen sab samanay aanay walay haen, jo iss kay juraem maen barabar kay shareek rahay haen. 
Regards
KhShaikh

2012/6/12 tasneem siddiqui <tasneem_rhm@hotmail.com>

 
mana ap nay jo liokhapakistan may kiya ye hio nsahab han jo kharab pati han in jasay lakhon hon gay un kay baray may kiya khyal hay or arsalan iftikhar bhi to 2 sal phalay nokri dhond ra ha tha wo kasay kharab pati bana zara ye bhi farma dan
 
thanks

Date: Tue, 12 Jun 2012 20:54:37 +0500
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی
From: shoaib.tanoli@gmail.com
To:

ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی


چند ہفتے پہلے میں نے دھوتی کُرتا پہنے ایک ادھیڑ عمر شخص کو ایک دکان سے قلفی لے کر کھاتے دیکھا۔ وہ قلفی اسے کچھ پسند نہیں آئی لیکن پندرہ روپے کی قلفی پھینکنے کی بجائے اس نے اپنے پیچھے کھڑے گن مین کو پکڑا دی۔

وہ شخص بحریہ ٹاؤن کا مالک ملک ریاض حسین تھے جن پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو کروڑوں روپے بطور 'تحفہ' ہی دے دیتے ہیں۔


ملک ریاض حسین کبھی ایک کلرک ہوا کرتے تھے لیکن اب وہ کھرب پتی بن چکے ہیں اور ان کا دولت کمانے کا سفر جاری ہے۔

تریسٹھ سالہ ملک ریاض ایک ٹھیکے دار کے گھر پیدا ہوئے اور والد کے کاروبار میں خسارے کے بعد میٹرک پاس ملک ریاض حسین کو کلرک کی نوکری کرنا پڑی۔ بعد میں فوج میں ایک نچلے درجے کے ٹھیکے دار کی حثیت سے کاروبار کیا۔

یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا۔ وہ اپنے تقریباً ہر انٹرویو میں اپنے اس دور کی تکالیف ضرور بیان کرتے ہیں۔ ان تکالیف میں بچی کے علاج کے لیے گھر کے برتن فروخت کرنا، خود قلعی یعنی سفیدیاں کرنا اور سڑکوں پر تارکول لگانا جیسے واقعات شامل ہیں۔ وہ اپنی مرحوم بیوی کی اس حسرت کا بھی اظہار کرتے ہیں جو ایک پانچ مرلے کی مالکانہ حقوق پر مشتمل تھی۔

پاکستان میں نوے کی دہائی میں جب جمہوری حکومتیں گرائی جارہی تھیں تب ملک ریاض نے یہ بھانپ لیا تھا کہ کاروبار میں فوج کا ساتھ بہت سود مند ثابت ہوگا۔

چالاکی یا ذہانت

پاکستان میں نوے کی دہائی میں جب جمہوری حکومتیں گرائی جارہی تھیں تب ملک ریاض نے یہ بھانپ لیا تھا کہ کاروبار میں فوج کا ساتھ بہت سود مند ثابت ہوگا۔

اب اسے چالاکی کہا جائے یا ذہانت جیسا مثبت لفظ استعمال کیا جائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ معمولی تعلیم اور دیہاتی حلیے والے اس آدمی نے بڑے بڑے فوجی افسروں کو پیسے کمانے کے منصوبے پیش کیے۔

ملک ریاض کے خلاف مقدمات کا پیروی کرنے والے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں ملک ریاض اور اس وقت کے نیول چیف ایڈمرل فصیح بخاری کے ساتھ معاہدوں کی تصدیق شدہ نقول عدالت میں داخل کرائی ہیں۔

معروف عسکری تجزیہ نگار عائشہ صدیقہ نے اپنی ایک کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستان کے بعض فوجی افسروں نے زمینیں خریدنے میں ملک ریاض کی بے حد مدد کی ہے اور اس کے عوض ان افسروں کو طے شدہ حصہ ملا۔

کامیابی کا پہلا بڑا قدم وہ تھا جب نیوی نے راولپنڈی کے ہاؤسنگ پراجیکٹ سے توہاتھ کھینچ لیا لیکن وہ اپنا نام اس رہائشی سکیم سے واپس نہ لے سکی۔

ملک ریاض کا تیز دماغ ایک کے بعد ایک منصوبہ بناتا چلا گیا۔ ہاؤسنگ سکیم کے کسی بھی فیز یا سیکٹر کا اعلان ایسی صورت میں کیا جاتا رہا کہ اس سکیم کا زمین پر وجود ہوتا نہ کوئی نقشہ تک ہوتا۔ لیکن اس کے باوجود صرف درخواست فارم خریدنے کے لیے لوگ دیوانوں کی طرح لائن میں لگتے دھکم پیل کرتے اور لاٹھی چارج اور آنسوگیس کے باوجود ہٹنے کو تیار نہ ہوتے۔

نو سابق جنرلز

وہ ملک ریاض جو معمولی سا ٹھیکہ لینے کے لیے دو دو روز تک کسی کیپٹن یا میجر کے دفاتر کے باہر بیٹھا رہتا تھا اب ان سے کہیں بڑے فوجی افسر اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ملک ریاض کے تنخواہ دار ملازم ہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد حزب اختلاف کے مطابق انہوں نے نو سابق جرنیلوں کو اپنا ملازم بنا رکھا ہے۔

ایک پیسے پیسے کو محتاج شخص پندرہ سے بیس سال کے عرصے میں کھرب پتی بن چکا ہے۔

اس عرصے میں ملک ریاض پر مختلف مقدمات درج ہوئے جن میں غریب اور کم زور لوگوں کو قتل کرانے، ان کی زمینوں پر قبضے کرنے، لڑائی جھگڑے، دھوکہ دہی سمیت بہت سے مقدمات ہیں جو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت اور بہت سے مقدمات سے وہ بری ہوچکے ہیں۔

وہ ملک ریاض جو معمولی سا ٹھیکہ لینے کے لیے دو دو روز تک کسی کیپٹن یا میجر کے دفاتر کے باہر بیٹھا رہتا تھا اب ان سے کہیں بڑے فوجی افسر اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ملک ریاض کے تنخواہ دار ملازم ہیں۔

مسلم لیگ نون کے قائد حزب اختلاف کے مطابق انہوں نے نو سابق جرنیلوں کو اپنا ملازم بنا رکھا ہے۔

اس بات کا میں خود شاہد ہوں کہ ایک بہت بڑے عہدے سے ریٹائر ہونے والے سابق فوجی افسر کی ملک ریاض سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے گھگی بندھی ہوئی تھی۔

خود مجھے جب ملک ریاض کے بارے میں معلومات درکار تھیں تو مجھے ایک ریٹائرڈ بریگیڈئر سے رابط کرنا پڑا جنہوں نے صرف اس وجہ سے معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا کہ بتانے میں ان سے کہیں کوئی غلطی ہی نہ ہوجائے۔

ملک ریاض کے قریبی ساتھی ان کی ایک خوبی یا خامی یہ بتاتے ہیں کہ وہ ایک نظر میں پہچان جاتے ہیں کہ ان کا مخاطب کس درجے کا لالچی ہے اور وہ اسی کے مطابق اس سے ڈیل کرلیتے ہیں۔

ملک ریاض ایک ایسی ہمہ گیر شخصیت ہیں جن کے حیرت انگیز طور پر بیک وقت پاکستان کے موجودہ سابق اور مستقبل کے ممکنہ حکمرانوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

سنہ ننانوے میں ان پر نیب کے بے شمار مقدمات تھے لیکن ایک وقت آیا کہ وہ مشرف کے دوست بن گئے۔ صدر زرداری سے ان کی اسیری کے وقت میں کی گئی دوستی آج بھی ملک ریاض کے کام آرہی ہے۔ چودھری برادران کا کوئی کام ہو یا تحریک انصاف کے جلسے کے فنڈز درکار ہوں چلتی ہوا کا رخ پہچان جانے والے ملک ریاض پیچھے نہیں رہتے۔

گورنر راج

سیاسی حلقوں میں کہا جاتا ہے کہ جب پنجاب میں گورنر راج لگا تو پیپلز پارٹی کے حق میں ملک ریاض نوٹوں کے اٹیچی لے کر گورنر ہاؤس میں موجود رہے لیکن اس کے باوجود ان کا کمال یہ ہے کہ ان کے مسلم لیگ نون کے میاں برادران سے بھی قریبی تعلقات بھی ہیں۔

سیاسی حلقوں میں کہا جاتا ہے کہ جب پنجاب میں گورنر راج لگا تو پیپلز پارٹی کے حق میں ملک ریاض نوٹوں کے اٹیچی لے کر گورنر ہاؤس میں موجود رہے لیکن اس کے باوجود ان کا کمال یہ ہے کہ ان کے مسلم لیگ نون کے میاں برادران سے بھی قریبی تعلقات بھی ہیں۔

یہ بات اب پاکستانی میڈیا میں آچکی ہے کہ صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان معاہدہ بھوربن کروانے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ ملک ریاض ہی تھے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک ریاض نے پاکستان کی مڈل کلاس کی ضروریات کو فوکس کیا اور ان کےلیے ایسی رہائشی سکیمیں بنائیں جو دیگر کے مقابلے میں بہت اعلیٰ معیار کی اور نسبتاً سستی ہیں۔

وہ بے شمار لوگوں کی مالی امداد، غریبوں کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ بہت سے غریب بچے ان کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں لوگوں کو مفت کھانا کھلانے کے لیے بحریہ دسترخوان لگائے جاتے ہیں۔ لیکن ان کے مخالف وکیل کا کہنا ہے کہ یہ سب 'حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ ہے'۔

وکیل صاحب کا جملہ معترضہ ہے کہ ناجائز طریقے سے کمائی دولت کا معمولی حصہ نیک کاموں پر خرچ کرنے کالا دھن سفید نہیں ہوجاتا۔



--

میرا نیا بلاگ - اپنی رائے کا اظہار کیجئے



http://shoaibtanoli.wordpress.com/


Regards

 

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan

Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli

SKYPE:        shoaib.tanoli2


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE

E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com


--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
*

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment