Thursday, November 24, 2011

**JP** imran khan Chakwal jalsa news

imran%20khan%20pti.jpgتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ہم سب نے تبدیلی کی جنگ لڑنی ہے، تبدیلی کا سونامی لاہور سے کراچی تک ہوگا کراچی میں فیصلہ ہوگا کہ پاکستان کی عوام کیا چاہتے ہیں،تبدیلی کا سونامی میں ہر کسی کو شامل ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ٹولہ ملک کا خون چوس رہا ہے۔اب پاکستان میں نئی سوچ آگئی ہے، ملک مالا مال ہے صرف ایماندری کی کمی ہے ۔ایک بال پر دو وکٹیں گرا کر دکھاؤں گا۔

پاکستان کسی ملک سے قرضہ یا بھیک نہیں مانگے گا بلکہ اپنے وسائل کو بھروئے کار لاتے ہوئے اپنے پیروں پر خود کھڑا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارے اثاثہ ہیں، نوے فیصد بیرون ملک مقیم پاکستانی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ یہ پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں گے، وطن عزیز پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے ہم صرف کوئلہ کو بجلی کے لیے استعمال کرکے ملک کو تاریکی سے نجات دلائیں گے۔ تحریک انصاف غربت کے خلاف جنگ لڑے گی کسانوں کو خوشحال کرنے کے لیے کھاد، بیج سستے داموں فراہم کریں گے۔ کراچی میں امن ہونے سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا، اس کے لیے ہم کراچی میں بسنے والی تمام قوموں کو اکٹھا کرکے امن لائیں گئے۔

چکوال سے نمائندہ پنڈی پوسٹ عبدالغفور منہاس کے مطابق تحریک انصاف کے جلسہ میں پچاس ہزار کرسیوں لگائی گئی تھیں۔ اس کے باوجود جلسہ گاہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا اس موقع پر سردار غلام عباس نے انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔



--



*Abdul Khateeb Ch
www.pindipost.pk
Mobile: 03005256781 - 03218554084
Office: 0514680615
Rawat Kallar Saydan Road Mankiala Sardar Market
Distt. Rawalpindi. Pakistan*
*


--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment