Monday, May 30, 2011

RE: **JP** AWAM GARMI SE MARTI HAI TO MAR J'AAY... HAM COMMISSION K BGHAIR KAAM NAHI KARTE....

متحدہ اور کے ای ایس سی انتظامیہ میں گٹھ جوڑ کا انکشاف

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)کے ای ایس سی اور متحدہ قومی موومنٹ کا گٹھ جوڑ'مزدوروں کیخلاف اعلان جنگ کردیا۔ دیگر قومیت سے تعلق رکھنے والے کے ای ایس سی ملازمین میںشدید بے چینی۔لسانی تنظیم متحدہ قومی موومنٹ کی مداخلت کے بعد دیگر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے دخل اندازی کے نتیجے میں شہر میں لسانی فسادات کا خدشہ ۔ ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی سپلائی کرنے والے نجی ادارے نے احتجاج کرنے والے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو ناکام بنانے کیلئے لسانی جماعت کی مدد حاصل کررکھی ہے۔ایک ماہ سے احتجاج کرنے والے ملازمین کی جانب سے حکومت اور کے ای ایس سی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ملازمین کو بے روز گار کرنے کیلئے لسانی جماعت کا سہارا نہیں لیا جائے۔ فنی مہارت رکھنے والے ملازمین کی جانب سے کے ای ایس سی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیے جانے پر شہر میں فنی خرابیوں کو درست کرانے کا ذمہ شہری حکومت کے ٹاون آفس ،کمیونٹی پولیس سمیت سیکٹر اور یونٹ کو سونپ دیا گیا ہے۔کے ای ایس سی انتظامیہ سے مزدوروں کے مطالبات تسلیم کرانے کے بجائے شہر کی لسانی جماعت نے عوام سے رقم بٹور کر فنی خرابیوںکو درست کرانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گلشن اور گلستان جوہر میں استعمال ہونے والی کے ای ایس سی کی 20گاڑیوں کو بیت الکرم مسجد کے عقب میں واقع کمیونٹی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں رکھا گیا ہے۔ مزدوروں کے احتجاج کی وجہ سے کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز بند پڑے ہیں لیکن گزشتہ روز کیماڑی بھٹہ ولیج میں متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنوں نے علاقے کی عوام سے 20ہزار روپے وصول کرکے پی ایم ٹی کو آپریشنل کرایا تھاجبکہ متحدہ کے کارکنوں نے شہر میںفنی خرابیوں کو درست کرنے کا غیر اعلانیہ ٹھیکا لے رکھا ہے۔ جمپر لگانے کی مد میں300سی700روپے وصول کیے جارہے ہیں ۔پی ایم ٹی کے لنک ودیگر خرابیوں کی مد میں ایکسی3ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب کے ای ایس سی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو حکومت کی اندرون خانہ حمایت حاصل ہے جس کے سبب حکومتی جماعت نے بھی مزدور دشمن طرز عمل اپنا رکھا ہے جس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔ کے ای ایس سی کو سپورٹ کرنے والی جماعت ساڑھے 4ہزار خاندانوں کے پیٹ پرلات ماررہی ہی،عوام خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔

 


 

Date: Mon, 30 May 2011 00:14:03 -0700
From: awali3333@yahoo.com
Subject: **JP** AWAM GARMI SE MARTI HAI TO MAR J'AAY... HAM COMMISSION K BGHAIR KAAM NAHI KARTE....
To: joinpakistan@googlegroups.com


 
 
 
 
 
 

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment