دل کے دورے کی پیشگوئی ممکن
نیویارک: خون کے ایک نئے ٹیسٹ کے ذریعے دل کے دورے کے بارے میں قبل ازوقت جانا جاسکے گا۔
یہ بات جرمن طبی ماہرین کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق کے مطابق خون کے اندر موجود ایک پروٹین ٹروفین اس وقت خون میں گردش کرنے لگتا ہے کہ جب دل کے پٹھے کمزور یا خراب ہو رہے ہوتے ہیں۔ دل کو جتنا بھی نقصان پہنچے گا ٹروفین کی مقدار میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں ٹروفین کی مقدار کا جائزہ لینے سے دل کے دورے کا پہلے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور علاج پر توجہ دی جاسکتی ہے۔
یہ نیا ٹیسٹ موجودہ طریقہ کار کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر اس کا نتیجہ منفی آتا ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ اس شخص کو دل کے دورے کا خطرہ نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے ٹیسٹ کے ذریعے ہم دل کے دورے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بھی بہت جلد جان سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment