Thursday, December 29, 2011

**JP**

کوئٹہ،سانحہ خروٹ آبادکاپولیس سرجن قتل
 
by Essa Tareen on 8 mins ago // 1 Comment
 
کوئٹہ:پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے  دارالحکومت  کوئٹہ کے سبزل روڑ پر نامعلوم  افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ پولیس کے سول سرجن باقرشاہ ہلاک ہوگئےہیں۔
 
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  ڈاکٹر باقر شاہ  سانحہ خروٹ آباد  واقعے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے اور انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی تھی۔
 
باقرشاہ پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملے  ہوچکے تھے انہوں نے سانحہ خروٹ آباد کے حوالے سے  گواہی بھی دی تھی۔
 
پولیس سول سرجن  گاڑی میں گھر کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے  ان پر فائرنگ کی  جس  کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے ہیں ہلاک ہوگئے۔
 
یاد رہے کہ سانحہ خروٹ آباد میں  سیکورٹی فورسز نے چیچن اور روسی  شہریوں کو گرفتار کرنے کےبجائے یہ کہہ کر قتل کردیا تھا کہ وہ دہشت گرد ہیں۔

No comments:

Post a Comment