Tuesday, December 7, 2010

**JP** Fwd: گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز جانیے

گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز جانیے

گوگل ایڈسینس دُنیا کی ایک مشہور کمپنی گوگل کی ایک سروس ہے جس سے لوگ راتوں رات امیر ہوئے ہیں۔ یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں اگر کوئی ویب ماسٹرجب اس سروس کیلئے اپلائی کرتا ہے تواِسے چند جاوا سکرپٹ کوڈز دئے جاتے ہیں جو اِسے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر لگانے ہوتے ہیں۔جیسے ہی اُس ویب سائٹ یا بلاگ کو کوئی یوزر وزٹ کرتا ہے توگوگل کے خود کار کمپیوٹرزاِس ویب سائٹ کے کمپوننٹ کو کھنگالتے ہیں اورکی ورڈز تلاش کر کے اُس سے مطابق اشتہارات فراہم کرتے ہیں۔ یہ اشتہارات مختلف کمپنیاں گوگل ایڈورڈز کے تحت کراتی ہیں اور اِنکو دِکھانے کے بدلے میں گوگل کو پیسے اَدا کرتی ہیں۔ گوگل اِن پیسوں کو اپنے یوزرز کواَدا کرتا ہے اور خود بھی رکھتا ہے۔

گوگل ایڈسینس اکاوّنٹ حاصل کر لینے کے بعد آپ اپنے اکاوّنٹ میں لاگ ان ہو کر کئی اقسام کی رپورٹس اور جدول دیکھ پاتے ہیں۔ انہی رپورٹس اور شماریات کی بنا پر آپ اپنے اشتہارات اور صفحات میں بہتری لا سکتے ہیں چنانچہ آپکے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ان رپورٹس میں موجود ٹرمز Terms کا کیا مطلب ہے۔ نیچے میں چند بنیادی ٹرمز کی تفصیل اور مطلب بیان کرتا ہوں۔

کلک Click

ایک قابل قبول کلک وہ ہوتا ہے جو ایک حقیقی صارف آپکی ویب سائٹ پر آ کر کسی ایسے اشتہار پر کرتا ہے جو واقعی کسی ایسی ویب سائٹ یا ویب صفحے کا ہے جہاں اس صارف کے مطلب کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنی کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے میں منتقل کر دیتا ہے۔

کرالر Crawler

کرالر کو عام طور پر سپائڈر یا بوٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل ایک سافٹ وئر ہے جو مسلسل انٹرنیٹ پر موجود ویب صفحات کو پڑھتا رہتا ہے اور ان صفحات میں موجود ڈیٹا کو ان کے متعلقہ زمرہ جات میں محفوظ کرتا رہتا ہے۔ کرالر کسی بھی وقت آپ کے ویب صفحے پر آ کر آپکے صفحے پر موجود مواد کا جائزہ لیتا ہے اور پھر اسی طرز کے اشتہار آپ کے صفحے پر ظاہر کرتا ہے جس قسم کا مواد آپکے ویب صفحے پر موجود ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کھیلوں کے متعلق مضامین لکھتے ہیں تو آپکی ویب سائٹ یا بلاگ پر گوگل کی جانب سے کھیلوں کا سامان بنانے والے اداروں کے اشتہار ظاہر ہوں گے۔ یا مختلف سپورٹس کلب کے اشتہار ظاہر ہوں گے۔

ایڈ کوڈ Ad Code

ایک ایڈ یونٹ کے لیے جو ایچ ٹی ایم ایل کوڈ گوگل آپکو مہیا کرتا ہے تا کہ آپ اسے اپنے ویب صفحے کی ایچ ٹی ایم ایل میں شامل کر کے اشتہار کا ظاہر ہونا ممکن کرتے ہیں۔

ایڈ یونٹ Ad Unit

اشتہارات کا ایک مجموعہ جو تصاویر یا لکھائی کی شکل میں ایک مخصوص منتخب کیے گئے سائز میں کسی بھی ویب صفحے پر ظاہر ہو۔ اپنے ایڈ سینس اکاونٹ میں آپ اشتہارات کی نوعیت۔ رنگ، تحریری اشتہارات کی شکل وغیرہ اختیار کر سکتے ہیں۔ بعدازاں آپکو ایک جاوا سکرپٹ اور ایچ ٹی ایم ایل پر مشتمل کوڈ دیا جاتا ہے جسے آپ اپنے ویب صفحے میں لگا سکتے ہیں۔


Best Regards

Yasir Imran Mirza
Blogger, Designer and Developer!

Please verify the truth yourself.Don't always trust the information shared on the internet. 

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment