--
جنا ب 300ارب کب آ ئیں گے؟
جنا ب 300ارب کب آ ئیں گے؟
شمشیر حق۔۔۔محمد وجیہہ السماء
ا گر آج ملک کی طرف دیکھیں تو ہر طرف خوف ،اندھیرا، بے چینی، مایوسی،غربت، حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیاں،دہشت گردی،بے روزگاری،مہنگائی،انتشار،لوٹ مار ، مال حرام، کرپشن، اقرا ء پروری،''خودی کی مضبوطی''،اور نا نجا نے کیا کیا بیماریاں اس کا مقدر بن چکی ہیں۔
جس کے با عث ہمارا ملک ''پتھر کے دور''کی طرف گمزن ہے جس کازیادہ انحصار حکمرانوں کی پالیسیاں ہیں۔کیونکہ اگر حکمران چا ہیں تو اس بد قسمت ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔اور ملکی عوام کو سکھ کا سانس آسکتا ہے جو حکمران دینانہیں چا ہتے ۔ مگر وہ اس بات کو ما ننے سے انکاری ہیں کہ ان کی ملک دشمن پالیسیاں ملک کو اس دوراہے پر لے آ ئی ہیں اور اس کے سا تھ ساتھ ان حکمرانوں کی نام نہا د اور '' ملکی مفاد'' پالیسیو ں کی وجہ سے ہمارے ملکی عوام ذلیل و رسوا ، غربت اور بدامنی کا شکار ہو چکے ہیں کسی بھی طرف سے کو ئی اچھی خبر سننے کو نہیں مل رہی۔ ہر حکمران صرف نعروں سے عوام کو بیوقوف بنا نے کا کام کر رہا ہے۔ اور ان حکومتی وزیروں نے تو اس بارحج میں بھی کرپشن کر کے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کو کرپشن میں پہلی پوزیشن ملنی چاہیئے تودوسری طرف حکمران اپنی عیاشیوں کی خاطر ٹیکسوں کی شرح میں وقتا فوقتا اضافہ کر تے رہتے ہیں یہ وہی حکمران ہیں جو کھاتے اکٹھا ہیں ۔پیتے اکٹھا ہیں۔ مگر باہر آکرہا ئے عوام ہا ئے عوام کے بے تکے، بھونگے اوربے معنی نعرے لگاتے رہتے ہیں ۔ یہ حکمران تو حکمران کو ئی محکمہ بھی اپنا کام کر نا اپنے لئے تو ہین سمجھتا ہے۔ ہر محکمے میں چور بیٹھے ہیں جو اپنے آپ کو کر یشن کا بادشاہ کہلانے میں فخر محسو س کر تے ہیں اور کرپشن کر نے میں کو ئی ثا نی نہیں رکھتے ہر کام کے نرخ مقرر ہیں۔ایک طرف سارے محکمے کرپشن میں نام بنانے کی دو ڑ میں شامل نظر آ تے ہیں تو دوسری طر ف سپریم کو رٹ کی صور ت میں ایک امید کی کر ن نظر آ ئی ہے جس نے ہر محکمے کوصحیح راہ پر گامزن کر نے کا بیڑہ اٹھا یا ہوا ہے ہر محکمے سے پوچھ کر رہی ہے ۔ جس میں سٹیل مل کا کیس، چینی، گیس، گمشدہ لوگوں کی رہائی،ریلوے کیس، اور بہت سے از خود نوٹس لے کے اپنے ملک کو کرپشن کے گھڑے سے بچا یا۔سپریم کو رٹ کی طرف اب ہر نگاہ جاتی ہے جس پر بھی کو ئی ظلم و زیادتی کر تا ہے وہ جنا ب چیف جسٹس کی طرف امید بھری نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ہر کو ئی امید بھری نظروں سے اپنا درد سپریم کورٹ کو بیان کر تا ہے کہ شاید سپریم کو رٹ اس کے زخموں پر مرہم رکھ دے۔ اس وجہ سے سپریم کور ٹ بھی عوامی رائے کااحترام کر تے ہو ئے اپناکام مکمل کر رہی ہے جس کی واضع مثال این آر او،قر ضوں کے معاف کروانے والوں سے واپسی،مثال گمشدہ لوگوں کے بارے میں حکومت سے پوچھنا ، چینی پر ازخود نوٹس، ریلوے و سٹیل مل کیس ، اور پٹرول وغیرہ کی قیمتوں کے بارے میں پوچھ گچھ شامل ہیں ۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہو ئے سپریم کو رٹ اور جنا ب چیف جسٹس محمد افتخار چوہدری صاحب نے رینٹل پاورکے بارے میں بھی کرپشن پر از خود نوٹس لیا اور ملکی عوام کے خزانے میں سوا دو ارب روپے واپس لائے اس وجہ سے عوام کا اعتماد ا ن پر اور بڑھ گیا ہے اور عوامی حلقے اس بات پر خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے اب اس 300ارب روپے کی کرپشن کے بارے میں بھی یہی کچھ ہو تا ہوا دیکھنا چا ہتے ہیں جو کہ رینٹل پاور کی کمپنیوں کے ساتھ ہوا۔اور یہی کچھ اس کرپٹ ترین حکومت (جسے کرپشن بڑھنے کا اعزاز ٹرانپرنسی انٹرنیشنل نے بھی دیا ہوا ہے اور جس کے جواب میں ہمارے وزراء جھوٹ، جمہوریت پرآنچ آ نے کا کہہ کر جا ن چھڑانا چا ہتے ہیں۔ اپنی کرپشن چھپانا چا ہتے ہیں۔ جمہوریت کے لبادے میں کرپشن کو چھپانا چا ہتے ہیں۔ اپنے ہر گناہ کو جمہوریت کے حسن سے تعبیر کر نا چا ہتے ہیں) سے ہوتا ہوا دیکھنا چا ہتے ہیں جس نے اپنی عوام کو اقتدار میں آ نے کے بعد انسان کی بجا ئے جانور سمجھنا شروع کر دیا تھا ۔ غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ۔اور یہ بھی بھول گئی کہ''ہمدردیوں کے ووٹوں سے اقتدار میں آ ئی ہے''اس سے جان چھڑانا چاہ رہے ہیں اور اس 300ارب روپے کا بھی عوام حساب ہو تا ہو ا دیکھنا چا ہتے ہیں جس سے ہماری ''معزز حکومت کے ''حکومتی وزراء، ان کے مشیروں وغیرہ نے باپ کا مال سمجھ کر اپنے اکاوئنٹس میں بھر ا۔ اور کرپشن کر تے ہو ئے یہ شیطان کو بھی پیچھے چھوڑ گئے انہوں نے تو حج جیسے مقدس فریضے کو بھی کرپشن کی زینت بنا دیا۔
اب سپریم کو رٹ اور جنا ب چیف جسٹس صاحب پر ایک بھری ذمہ داری آن پڑی ہے جو کہ عوامی امیدوں، عوامی امنگوں کی ہے ۔کہ وہ اس ملک کو بچانے والے راستے میں موجود کا نٹے کیسے کیسے صا ف کرتے ہیں کرپشن کر نے والوں کو نشان عبرت کیسے بنا تے ہیں اور جو 300ارب روپے کرپشن ہو ئی ہے اس کو ان شیطا نوں کے پیٹوں سے کیسے نکلوا کر ملکی خرانے میں واپس بھیجتے ہیں۔
BEST REGARDS Muhammad Wajih Us Sama,Columnist
(+92-334-5877586).
http://wajisama.wordpress.com/
--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197
No comments:
Post a Comment