Thursday, February 16, 2012
**JP** Press Reliaz
کھاریاں ( تحصیل رپورٹر) سپیشل اور غریب بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کی ضرورت ہے اس کے لئے ہمیں مخیر حضرات کے شانہ بشانہ چلتے ہو ئے مقامی طو رپر ایسے ادارے بنانے چاہیءں جو انکو حقیقی طور پر مدد فراہم کر سکیں اور ان کو باعزت پاکستانی شہری بناسکیں ان خیالات کاا ظہار نوجوان کالم نگار محمد وجیہہ السماء نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اکثر اوقات دیکھنے میں یہی بات سامنے آ ئی ہے کہ ہم اپنی جھوٹی اناکی تسکین اور تشہیر کے لئے تو کروڑوں ر وپے جعلی اور نام نہاد غیر رجسٹرد ادارو ں اور سوسائٹیوں کو دے دیتے ہیں مگر ہمارے ہمسائے میں ہی ضرورت مند بچے ہماری رہ دیکھ رہے ہو تے ہیں جن کہ مدد کا حکم ہمارے دین نے بھی ہمیں دیاہے اور ان پھولوں کو ناکارہ سمجھتے ہوئے ان سے بھیک منگوانا شروع کروا دیتے ہیں اس لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے رشتہ داروں، محلے گلی میں دیکھنا چاہیئے کہ جو ضرورت مند بچے ہیں ان کی مددکر نا چاہیئے اور محلے کے لیو ل پر کمیٹیاں بنانی چاہیءں تا کہ وہ غریب اور سپیشل بچوں کے لئے کام کریں ان کو ہرممکن مدد فراہم کریں اور جو سپیشل بچے محلے میں ہو ں ان کو فنی تعلیم دلا کر با عزت روزگار فراہمکر نا چاہئے اور جو ادارے اس کام کو کررہے ہیں ان کو بھی مخیر حضرات فنڈز دیں تا کہ یہ بچے ملک کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں
*http://wajisama.wordpress.com/*
--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment