Saturday, August 20, 2011

**JP** About Karachi Violence







ماں یا بنجر پہاڑی
مرے بیٹے کو جس نے گولیاں ماریں
تشدد سے بدن کاٹا
اکہری انگلیاں توڑیں
مرے بچے کو بوری جس نے پہنائی
مجھے اس سے ملوا دو
میں دیکھوں اس کے خوں آلود ہاتھوں کو
کھلی سفاک آنکھوں کو
بھری ممتا سے پھر پوچھوں
کہ اس کی ماں مرے جیسی کوئی عورت ہے
یا بنجر پہاڑی ہے۔

ایدھی کی پرنٹڈ ملگجی چادر
مرا بیٹا تو سوتے میں کبھی چہرہ نہیں ڈھکتا
ہٹاوٴ ، سر سے یہ چادر
یہ ایدھی کی پرنٹڈ
ملگجی چادر

شناخت
کوئی لینے نہیں آیا 
یہ سارے مرے بیٹے ہیں
یہ سارے ایک جیسے ہیں
انہیں میں لے کے جا?ں گی
سوزوکی میں انہیں ایسے لٹا?
نیند نہ ٹوٹے
رجسٹرلے کے آوٴ، ڈاکٹر
میں دستخط کر دو ں

خوشبو
انہیں پہچاننا مشکل ہے
چہرے مسخ ہیں لیکن
مجھے تو اس کی خوشبو آ رہی ہے
یہیں اس ڈھیر میں سویا ہوا ہے
اسے سحری نہیں میں دے سکی
روٹھا ہوا ہے

بہن
میں اپنے بھائی کو پہچان سکتی ہوں
مجھے اس سرد خانے میں تو آنے دو
کہ اس کے ہاتھ میں وہ چوڑیاں
مہندی ربن ہوں گے
جنہیں وہ ممبئی بازار میں میرے لیے لینے گیا تھا



-- 
with best regards,

Waseem Siddiqui

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment