Monday, June 27, 2011

**JP**

 

 آج کاانتخاب

-------------------------------------------------------------------

شاعر  : افضل گوہر

اسی لئے تو بہت تلخ ہے زباں میری
کہ بات سُنتا نہیں ہے تیرا جہاں میری

میں اپنے پاؤں بہ چلنا ہی بھول گیا ہوں
زمیں کھینچتا ہے جب سے آسماں میری

ذرہ سا بات کا لہجہ بدل گیا ہے تو کیا
نئی نہیں ہے تیرے واسطے زباں میری

کبھی زمیں کی کشش سے نکل ہی جاؤں گا
ابھی پروں میں ہے اک آخری اُڑان میری

تمام جسم گھٹن کا شکار ہے گوہر
کبھی ہوا کی طرح آ کے سانس چھان میری

-------------------------------------------------------------------

No comments:

Post a Comment