Saturday, June 25, 2011

**JP** Best poetry

اس دیس پہ سایہ ہے کسی اور بلا کا

ہے  قحط  نہ طوفاں  نہ کوئی  خوف  وبا  کا
اس دیس پہ  سایہ  ہے  کسی  اور  بلا  کا

ہر شام سسکتی ہوئی فریاد کی وادی
ہر صبح سُلگتا ہوا صحرا ہے صدا کا

اپنا تو نہیں تھا میں کبھی، اورغموں نے
مارا مجھے ایسا رہا تیرا نہ خدا کا

پھیلے ہوئے ہر سمت جہاں‌حرص و ہوس ہوں
پھولے گا پھلے گا وہاں کیا  پیڑ  وفا  کا

ہاتھوں کی لکیریں‌تجھے کیا سمت دکھائیں
سُن وقت کی آواز کو ، رُخ دیکھ ہوا کا

لُقمان و مسیحا نے بھی کوشش تو بہت کی
ہوتا ہے اثر اس پہ دعا کا نہ دوا  کا

اس بار جو نغمہ تِری یادوں‌ سے اُٹھا ہے
مشکل ہے کہ پابند ہو الفاظ و صدا کا

اتنی تِرے انصاف کی دیکھی ہیں‌ مثالیں
لگتا ہی نہیں مُلک ترا مُلک خدا  کا

سمجھا تھا وہ اندر کہیں پیوست ہے مُجھ میں
دیکھا تو مِرے ہاتھ میں آنچل تھا صبا کا

.......................................................

No comments:

Post a Comment