Thursday, May 26, 2011

**JP** REPORT

*امتحا نات کے لئے جنریٹر فراہم کئے جا ئیں۔عوامی حلقوں اور طلباء کی اپیل
*جن جن اداروں کے بچے امتحانات میں شامل ہو نے انھیں بھی اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہو ئے اس کا انتظام کر نا چاہیئے
*تمام یو نیو ورسٹیز ،بورڈ ز کو چاہیئے کہ اپنے اپنے امتحانات کے لئے واضع پالیسی مرتب کریں اور اپنے تمام امتحانات کا وقت بھی تبدیل کریں
کھاریاں (رپورٹ محمد وجیہہ السماء) پاکستان میں جون جولائی میں گرمی اپنے زوروں پر ہو تی ہے اور یہی موسم عوام پر اپنا غصہ نکالتے محسو س ہو تا ہے ان مہینوں میں عوام کے لئے مشکلات کا انبار سر اٹھا ئے کھڑا ہوتا ہے اور یہی موسم ہمارے ملک کے اعلی اداروں اور یو نیو رسٹیز کے امتحاناتکا ہو تا ہے۔ مئی گزرنے کو ہے اور جون اپنا سر فخر سے اٹھا ئے ہو ئے اس ملک میں آنے کے لئے کھڑا ہے جون میں بی کام i/iiاور دوسرے ڈگری کورسز کے امتحانات ہو تے ہیں جن میں پنجاب یو نیو رسٹی کے امتحانات اور دوسری یونیو ر سٹیز شامل ہیں مگر اس خون خوار گرمی مین طلباء کے لئے بہت زیادہ مشکل حالات ہو نے کیو نکہ ابھی کا موسم بھی دیکھیں تو وہ آ گ برسا رہا ہے اور گھنٹوں بجلی کی بندش نے سو نے پر سہا گہ کا کام کیا ہواہے ۔اس وجہ سے طلباء اپنے اپنے امتحانات کی تیاری نہیں کر پا رہے اور نا ہی ان کی نیند پوری ہو رہی ہے کہ وہ تا زہ دم ہو کر اپنے اپنے کورسز کو یاد کر لیں۔ مگر بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ان کو دل نہیں کر تا ۔ یہ بات بھی حقیقت ہے کہ گرمیوں میں دن لمبے ہو تے ہیں مگر اس گرمی اور اوپر سے لوڈشیدنگ کے اذیت ناک عذاب نے تمام طلباء کی پر یشانیوں میں اضا فہ کر دیا ہے ان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے کیو نکہ دن کو کا فی طلبا ء اپنی اپنی ٹیو شن پڑھنے جا تے ہیں اور دن چڑ ھتے ہی سورج بھی آ گ بر سانے لگتا ہے اور جب وہ رات کو پھر اپنی تیاری شروع کر نے لگتے ہیں تو بجلی کی لو ڈشڈنگ ان کو پر یشان کر دیتی ہے کو ئی کام نہیں ہو تا ۔ ویسے بھی دن کی لو ڈشیڈنگ تو کسی نہ کسی طرح سے برداشت ہو جا تی ہے مگر رات میں مچھر سرکار بھی اپنی حملوں میں بھرپور کامیا ں حاصل کر تے نظر آ تے ہیں ۔
اس لئے اب بھی عوامی حکومت کو چا ہیئے کہ کم از کم امتحانات سے ایک مہینہ قبل سے ان علاقوں کو بجلی مکمل فراہم کر دے جہاں جہاں بچوں کے امتحانات ہو نے والے ہیں اور کو شش کی جا ئے کہ ان طلباء کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کمرہ امتحان میں فراہم کی جا ئیں وہاں بچے گر می کی شدت سے بیہوش بھی ہو جا تے ہیں ۔ کیو نکہ کل کو انہی نوجوانوں نے ملک کی بھا گ ڈور سمبھلنی ہے اور طلبا ء کو بھی چا ہیئے کہ وہ صبح کے وقت اور شام کے وقت کو بھرپور استعمال میں لا ئیں کیو نکہ یہ وقت کم سے کم گرم ہوتا ہے اور دن کی روشنی میں پڑھنے سے ایک تو بجلی کی کمی کم محسوس ہو گ اور اپنا بھی فا ئدہ ہو گا اور سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ جہاں جہاں سنٹرز بننے ہیں اور وہاں جن جن اداروں کے طلباء کے اداروں نے امتحانات دینے ہیں ان کو باہمی مشا ورت سے یہ بات طے کر نی چاہیئے کہ اپنے طلباء کے لئے ادارے خو د جنریٹر کا انتظام کر یں کیو نکہ گرمی سے کچھ بھی ہو سکتا ہے اور کئی سنٹروں میں تو دو دو گھنٹے بجلی بند ہو ا کر ے گا اور امتحان کا وقت بھی دوپہر کو ہو تا ہے
امید ہے اداروں کے سرابراہاں ،استاتذہ ، یو نیو ورسٹیز کے اعلیٰ حکام ، اور طلباء انباتوں کو عملی شکل دینا پسند کر یں گے اور امید ہے اداروں کے سرابراہان اپنے اپنے طلباء کے لئے جنر ٹیر فراہم کر یں گے تا کہ طلباء آ رام سے اپنے اپنے پیپرز دے سکیں

undefined



 Do remember me in your prayers.*
* *BEST REGARDS           
      * Muhammad Wajih Us Sama,Columnist*
                  *http://wajisama.wordpress.com/*   



                          




*
 







--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment