اسپوٹ فکسنگ اسکینڈل
معلوم نہیں ہمارے اندر جلد بازی روز اول ہی سے موجود ہے یا پھر چاروں طرف بگڑتے حالات کی سنگینی نے اسے دیگر برائیوں مثلاَ بے صبری، غیر منصفانہ سوچ اور شدت پسندی وغیرہ کے ساتھ ہماری رگوں میں داخل کردیا ہے جو وقفہ وقفہ سے ہمیں اپنے ہاتھوں ہی نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کرتی۔ اس کی حالیہ مثال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ اور اسپوٹ فکسنگ کے الزامات اور اس پر پاکستانیوں کا شدید ردعمل ہیں۔ تصویر کا ایک رخ دیکھ کر ہم نے جس تیزی سے نتائج اور کھلاڑیوں کے لیے سزا تجویز کرنی شروع کردی وہ کسی بھی باشعور اور انصاف پسند معاشرے کی پہچان نہیں۔
کھلاڑیوں کا موقف سنے بغیر صدر کا ازخود نوٹس اور وزیر اعظم سمیت دیگر شرفاء کا سر شرم سے جھک جانا بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ہر اس الزام کو صدق دل سے قبول کر چکے ہیں جو سات سمندر پار کسی اخبار نے اپنے ثبوت بنا کر چھاپ ڈالا۔ کیا ہی بہتر ہو کہ ہم اس کہانی کے مرکزی کردار مظہر مجید (بکی) کی ہر بات من و عن تسلیم کرنے کے بجائے، تحقیقات کے اختتام پر کوئی فیصلہ صادر کریں۔ کیونکہ اس کہانی کے حقیقت پر مبنی ہونے کے جتنا امکان موجود ہے اتنا ہی اس کے پیچھے سازشی نظریات ہونے کا امکان بھی ہے۔ اس پوری کہانی کے چند پہلو ایسے بھی ہے جو خود اس رپورٹ کے شائع کرنے والے جریدہ "نیوز آف دی ورلڈ" کے حق میں نہیں جاتے۔ اور پیش کیے جانے والے شواہد کئی قسم کے جھول ہونے کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کسی بڑی کاروائی کے لیے بھی ناکافی ہیں۔
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197
No comments:
Post a Comment