Tuesday, July 20, 2010

**JP** Reply of Propaganda Against Pakistan

پاکستان یا پورنستان؟

اپنے آس پاس نظر دوڑائیں تو ایسے کئی لوگ نظر آئیں گے جو پاکستانی قوم کی برائیاں کرتے انہیں صلواتیں سناتے، انہیں بددعائیں اور کوسنے دیتے نہیں تھکتے۔ ان کے نزدیک اس وقت دنیا کی اگر کوئی بدقسمت قوم ہے تو وہ یہی ایک پاکستانی قوم ہے۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے وہ ہر منطقی اور غیر منتقی دلیل کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ جس میں اکثر و بیشتر جذبات میں آکر اس قوم کی وہ وہ معاشرتی برائیاں بیان کر بیٹھتے ہیں جو یہاں کے باسیوں نے کبھی سنی یا دیکھی بھی نہیں ہوتیں۔ ان لوگوں کے نزدیک پاکی لوگ دنیا بھر کے لیے باعث ناپاکی ہیں۔

ایسے ہی لوگوں کی ترجمانی 13 جولائی 2010ء کو فوکس نیوز میں چھپنے والے مضمون میں سامنے آئی کہ جس میں پاکستان کو انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں سب سے زیادہ غیر اخلاقی الفاظ سرچ کرنے والا ملک قرار دیا۔ اس مضمون کی مصنفہ کیلی مورگن کے بقول "پاک کہلانے والا ملک دراصل ناپاک الفاظ کے سرچ کرنے والوں میں پہلے نمبر پر ہے"۔ ہمارے ساتھی بلاگر حماد ڈار کے بلاگ پر مضمون کے جواب میں تحریر شائع ہوئی جس میں فوکس نیوز کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیا گیا ہے۔ اس مضمون کا اردو ترجمہ (چند ضروری ترامیم کے ساتھ) درج ذیل رنط سے پڑھا جاسکتا ہے۔

http://blog.bilaunwan.co.cc/2010/society/pakistan-or-pornistan

(نوٹ: یہ تحریر تمام عمر کے قارئین کے لئے موزوں نہیں)

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com

No comments:

Post a Comment