Wednesday, July 20, 2011

Re: **JP** Daily Express News Story

انکل  "  مُفاد " کی پیدائش اسی دن ہوئی جس دن پاکستان معرضِ وجود میں آیا ،پاکستان کے ساتھ ساتھ موصوف بھی بڑے ہوتے گئے اور اب بھی وہ پاکستان میں ہی رہائش پذیر ہیں پاکستان کے تمام سیاستدان ،بیوروکریٹس اور امیر افراد انکل " مُفاد " کے ساتھی اور دوست ہیں ،کہیں قربانی دینے کا وقت ہو  یا کسی کی قیمت لگانے کا ،کوئی سودے بازی ہو یا کسی پارٹی کو چھوڑنا ہو ، کسی پارٹی میں کیڑے نکالنے ہوں یا کسی سیاسی پارٹی کی تعریف کرنی ہو ،کبھی کسی کے خلاف بیان دینا ہو یا کسی کے حق میں نعرے لگانے ہوں ،امریکا جانا ہو یا وہاں سے کسی کو آنا ہو  یا یہ کہہ لیں کہ وہاں سے کسی کو لا کر پاکستانیوں پر بٹھانا ہو "، پاکستان کے خوبصورت علاقوں کو  بارُود کی بدبُو سے تہس نہس کرنا ہو ، کسی کو مارنا ہو یا کسی کو مروانا ہو "آگ لگوانی ہو یا آگ پر قابُو پانا ہو " خود کش بمبار پکڑنا ہو یا اسے چھوڑنا ہو " ہڑتال کروانی ہو یا ہڑتال ختم کروانی ہو "، ٹریفک جام کرنی ہو یا ٹریفک کو  رواں  دواں کرنا ہو " چینی غائب کرنی ہو یا چینی ڈھونڈنی ہو "، آٹا غریب کی دسترس سے دُور کرنا ہو " یا کسی کا  " پی پا " آٹے سے بھرنا ہو " پاکستان کے کسی علاقہ سے بجلی غائب کرنی ہو ·" یا کسی کو ہر وقت بجلی دینی ہو "، گیس کی پائپ لائن اُڑانی ہو " یا کسی کے کارخانے کو بلا جواز گیس کی فراہمی کرنی ہو "، کسی صوبے میں اپنا  " سکہ " جمانا ہو  یا  وہاں اپنا سکہ چلانا ہو "، کہیں اسلحہ بیچنا ہو " یا کہیں سے اسلحہ لینا ہو "، کبھی دریاوں میں  زیادہ پانی کی وجہ سے سیلاب آنا ہو " یا سیلاب کے نقصانات کو پورا کرنے سے آنے والا فنڈ کھانا ہو "، ریمنڈ ڈیوس کو پکڑنا ہو " یا اسے چھڑانا ہو "، ڈاکٹر عافیہ کو پکڑوانا ہو  "یا     ایمل کانسی  کو زہر کا ٹیکہ لگوانا ہو "، ایٹمی طاقت بننا ہو " یا ایٹمی تنصیبات امریکیوں کے ہاتھ میں دینا ہو  "، پاکستان آرمی کو بم باندھ کر ٹینکوں کے نیچے لیٹنا ہو " یا  جی ایچ کیو میں دہشت گردوں کو گُھسانا ہو "، مہران بیس میں تخریب کاری کرنی ہو یا " مہران بیس سے تخریب کاروں کو چپکے سے بھگانا ہو "، یہ سب کچھ اور اس طرح کے سب کام انکل " مُفاد " سے مل کر اور اس کے مشورہ سے کئے جاتے ہیں ، ایک پارٹی سے نکل کر کسی دوسری سیاسی پارٹی میں جانے والے سیاستدان کے پیچھے انکل" مُفاد " کا ہاتھ ہوتا ہے "، وہ سیاستدان لاکھ کہے کہ ہم ملک یا قوم کے وسیع تر مفاد کے لئے دوسری پارٹی میں آئے ہیں  بالکل غلط ہو گا کیونکہ جب سیاستدان یہ کہہ رہا ہوتا ہے اس وقت انکل " مُفاد " پیچھے کھڑا مُسکرا رہا ہوتا ہے "
 
ہمارے ملک کے ہر بڑے جرنیل ،سیاستدان اور بیورو کریٹ کا انکل " مُفاد" کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے یہ افراد انکل موصوف کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے "، انکل "مُفاد " نے پاکستان کے ان افراد کی ۔ زندگی میں ایک نئی  رُوح پھونکی  ہے "، انکل کے ان افراد پر اتنے احسانات ہیں کہ  اتارنے پر بھی نہیں اتارے جا سکتے "، ہمارے ملک کے سارے بڑے انکل " مُفاد" کے احسانوں تلے  دبے ہوئے ہیں "
کئی دفعہ یہ بھی ہُوا ہے کہ راہ چلتے ہوئے اگر انکل " مُفاد " سامنے آ گئے تو سب بڑوں کی نظریں ان کے احترام میں جُھک گئیں "، اب تو انکل " مُفاد " کی پہنچ پاکستان کے ہر فرد تک پہنچ گئی ہے " پہلے تو پاکستان کے بڑے انکل سے تعلقات کا شور کرتے  تھے لیکن اب تو  پاکستان کا ہر فرد ان کا تابع نظر آتا ہے "، چیف جسٹس کو بحال کروانے کے لئے پاکستان کی غریب عوام ہی سڑکوں پر نکلی تھی "، اب وہ عوام نہ تو مہنگائی کے خاتمے کے لئے نکل رہی ہے اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بحالی کے لئے لاکھوں کا مجمع نظر آرہا ہے"، ریمنڈ ڈیوس تین پاکستانی بیٹوں کو مار کر رہائی پا گیا کچھ نہ ہُوا "، اس کا مطلب یہی ہُوا ناں کہ انکل " مُفاد " کسی نہ کسی شکل میں ہر فرد کے ساتھ ہے "، غریب آدمی اپنے بچوں کے لئے چینی تلاش کرے یا ہنگامے کرنے سڑکوں پر آئے " یہ بات غریب آدمی کے ذہن میں انکل " مُفاد " نے ہی تو ڈالی ہے "، انکل "مُفاد " اکیلا پاکستان کے ساتھ پیدا ہُوا تھا لیکن اب اس کی اولاد بھی جوان ہو گئی ہے ، اسی لئے تو انکل " اپنی اولاد کو اور اس کے کام دیکھ کر اتراتا رہتا ہے "
انکل "مُفاد " کی ساری اولاد  مختلف قسم کے خاندان یعنی " مُفادات " پر مبنی ہے 
جن میں عبدالمفاد ، چوہدری مفاد ، گیلانی مفاد ، قریشی مفاد ، میاں مفاد ، ترین مفاد ، پگاڑا مفاد ، خان مفاد ، بھائی مٍفاد ، بگٹی مفاد ، رانا مفاد ، راجہ مفاد ، نیازی مفاد ، کائرہ مفاد ، ملک مُفاد ، قابل ذکر ہیں ان مفادات کے بڑوں  نے اپنے آباو اجداد یعنی خاندانِ مُفاد ات کو  پاکستان میں زندہ و جاوداں رکھا ہُوا ہے " ، جس کے لئے انکل " مُفاد " اپنے ان بیٹوں پر بڑا ناز کرتا ہے "




On 20 July 2011 12:27, <urdu@urduhamasr.dk> wrote:

یہ کالم نویس، حا لات سے بے خبر، خوابوں کی

دنیا کا باسی دکھائی دیتا ہے اور یہ تحریر، کسی بھی طرح سے

حالات کے حقیقی سیاسی تجزیئے پر پوری نہیں اترتی اور بکواس محض ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

On 20/07/2011 07:24 baazi81@gmail.com wrote:

Please read a reality ..... great column by Oriya ....
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101290968&Issue=NP_LHE&Date=20110720#.TiZmcKa7IgI.email

---
This message was sent by baazi81@gmail.com via http://addthis.com. Please note that AddThis does not verify email addresses.

Make sharing easier with the AddThis Toolbar: http://www.addthis.com/go/toolbar-em

To unsubscribe, visit http://www.addthis.com/privacy/email-opt-out?e=1mrdH44cjwWAHogGlRSPNYYajhKNEIYHjgCRBs8Wjhjf in your web browser.

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197



--
SHAFQAT ALI RAZA
President
Pak Spain Press Club 
United Forum Overseas Pakistanies 
Humanity Forever Welfare Association

 
Chief Editor
www.PAKNEWS.es
+34 671 894 570  /  +34 672 500 061

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment