Tuesday, June 29, 2010

**JP** گوگل ایڈسینس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

play-with-google-adsense-urdu


گوگل ایڈسینس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

مختلف فورمز اور بلاگز پر گوگل ایڈسینس کے متعلق بار بار پڑھ کر سوچا کیوں نہ اسے آزمایا جائے، چونکہ ورڈ پریس ڈاٹ کام کے بلاگز پراشتہارات نہیں لگائے جا سکتے اس لیے ٹیسٹنگ کی غرض سے لکھاری کا بلاگ منتخب کیا۔جو کہ ایک آزاد سرور پر چل رہا ہے۔ اختر صاحب سے رابطہ کیا تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا اس لیے ان سے لاگن کی معلومات لینے کے بعد ان کے لیے ایڈسینس کی رکنیت حاصل کرنے کی درخواست دی جو ابھی تک منظور نہیں ہوئی۔ میری ذاتی گوگل ایڈسینس کی رکنیت کافی پرانی تھی لیکن میں نے اس پر کبھی اتنا دھیان نہیں دیا۔ اس لیے اسی کو استعمال کرنے کا سوچا اور  دوبارہ سے پبلشرآئی ڈی کے متعلق تفاصیل حاصل کیں ۔اسے بلاگ میں شامل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ پہلے تو بلاگ کی روزانہ کےصارفین کی تعداد دیکھی جو کہ کافی حد تک مایوس کن تھی۔ پھر بھی تجربہ کرنے کے لیے کام جاری رکھا ۔

سانچے میں ایڈسینس کوڈ شامل کرنے کی بجائے میں نے ورڈ پریس کے کسی ایسے پلگ ان کی تلاش شروع کی جو ایڈ لگانے میں مدد گار ہو۔ تھوڑی سی محنت کے بعد  ایک ایسا پلگ ان مل گیا۔ اصل میں وہاں کافی سارے پلگ ان موجود تھے جن میں سے دو کا انتخاب کیا۔ بلاگ پر دونوں کی تنصیب کرنے پر انکشاف ہوا کہ ان میں سے ایک ہی (All in One Adsense and YPN)گوگل ایڈسینس کے لیے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

Continue reading 

Regards

Yasir Imran Mirza
http://yasirimran.wordpress.com

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com

No comments:

Post a Comment