السلام علیکم ۔۔۔۔ ایک بہت ہی عمدہ تحریر ۔۔۔۔ سوچا آپ تمام احباب سے بھی شیئر کر لی جائے ۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کو صحیح و غلط کی اچھی سمجھ بوجھ عطا فرمائے ۔۔۔۔
کبھی آپ نے غور کیا کہ آپ کا کوئی پیارا جس سے آپ محبت کرتے ہیں جسے آپ چاہتے ہیں جسے آپ اپنا کہتے ہیں جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں جسے آپ پسند کرتے ہیں ،جسکی محبت کا آپ اعلان کرتے ہیں جس کی ہر ضرورت کو آپ پورا کرتے ہیں جس کے دل میں آپ رہتے ہیں وہ اپنی کوئی ضرورت کوئی حاجت کسی اور کے توسّط سے آپ تک پہنچائے اور مانگے تو آپ کو کیسا لگے گا آپ کیا سوچیں گے ،یقیناً بہت عجیب لگے گا ، آپ کو دکھ ہوگا کہ اس نے آخر خود آپ سے کیوں نہیں مانگا کسی اور کا سہارا کیوں لیا
آپ ایک باپ ایک ماں ہیں آپ کا بیٹا آپ کے ہوتے ہوئے پڑوس میں جا کر مانگتا ہے گڑگڑاتا ہے ان سے مدد مانگتا ہے کیا جو آپ اپنی اولاد کے لئے قربانی دے سکتے ہیں کوئی پڑوسی دے گا کیا وہ جو آپ مدد کرسکتے ہیں آپ کے مقابلے میں کر پائے گا ، کیا آپ گوارہ کریں گے کہ آپ کے ہوتے ہوئے جب کہ آپ میں اپنے پیاروں کی بھرپور کفالت کرنے کی صلاحیت ہے آپ کے پیارے دوسروں کا درواذہ کھٹکھٹا رہے ہوں دوسرے کی چوکھٹ پر پڑے ہوں اور رحم کی بھیک مانگ رہے ہوں ،آپ ایک انسان ہوتے ہوئے اپنی انا اپنی عزّت اپنے وقار کو مجروح ہوتا نہیں دیکھ سکتے تو پھر بتائے وہ اللہ پاک جس نے ہمیں تخلیق کیا جس نے ناممکنات میں سے ممکنات کو وجود دیا جس نے بے جان سے جاندار اور جاندار سے بےجان کو وجود دیا جس نے حیرت انگیز نظام قدرت سے ایک نطفے کو انسان کی دلکش مکمل شکل عطا کی دل و دماغ عطا کیا ہاتھ پاؤں عطا کئے شعور عطا کیا عقل و خرد سے نوازا ایک شہکار بنایا کم وبیش اٹھارہ ہزار مخلوقات میں اشرف المخلوقات کا رتبہ دیا تمام مخلوقات پر فوقیت عطا فرمائی زمین پر خلیفہ کی حیثیت دی وہ انسان اس رب۔ کائنات کو چھوڑ کر کسی اور سے مانگیں مدد کے لئے پکاریں اور سوال کریں تو کیا اللہ پاک راضی ہوگا ،ہر گز نہیں آپ کی عزّت آپ کی انا آپ کے کچھ اصول و ضوابط ہیں تو کیا آپ کے رب کے نہیں ہیں آئیے اس بات پر غور کریں سوچیں اس بارے میں ،کون ہے جو دینے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں اس رب سے مانگنا کیسے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد رسول اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ترتیب پر
آئیے ہم اللہ سے مانگنا سیکھیں کہ وہ ہم سب کا پالن ہار ہم سب کا مولا ہم سب کا داتا ہم سب کا مشکل کشا ہم سب کا حاجت روا ہم سب کا مالک ہم سب کا خالق ہم سب کی سننے والا ہے ہم سب کی بگڑی بنانے والا ہے
کوئی تو ہے جو نظام۔ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آرہا ہے ، وہی خدا ہے
طالب۔نظر
اسماعیل اعجاز خیال
Regards
BazMi
Karachi-Pakistan
BazMi
Karachi-Pakistan
No comments:
Post a Comment