Tuesday, May 8, 2012

**JP** Fw: ایک اشتہار: ضرورت برائے امام مسجد

 
ایک اشتہار: ضرورت برائے امام مسجد

نیچے دیا گیا اشتہار موجودہ دور کا نہیں بلکہ خلافتِ عثمانیہ دور کے خلیفہ سلطان سلیمان (1520-1566) نے استنبول کی ایک عظیم الشان مسجد کے متوقع امام کے لئے تحریر کروایا تھا۔ یہ اشتہار ستمبر 1986 میں مصری اخبار الاہرام میں عوام کی دلچسپی کے لئے شائع کیا گیا۔ یہ اشتہار جدید اسلامی خلافت کی علمی شان و شوکت بھی ظاہر کرتا ہے۔ اشتہار میں امام کو درج ذیل خصوصیات کا حامل ہونا لازم قرار دیا گیا تھا۔

عربی، لاطینی، فارسی اور ترکی زبان پر مکمل عبور حاصل ہو۔
قرآن، بائبل اور تورات پر عبور حاصل ہو۔
شریعت، فقہ اور لاطینی قانون کا عالم ہو۔
معیار تعلیم کے مطابق ریاضی اور طبیعات میں مہارت ہو۔
روایتی، حربی و فنی جہاد، تیراندازی اور ہتھیاروں کا ماہر ہو۔
خوبصورت شخصیت ہو۔
بلند اور دلنشین آواز ہو۔

سعودی عرب اور ترکی کے موجودہ امام حضرات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید ان کی مساجد میں آج بھی سلطان سلیمان کے وضع کردہ چند ایک خصوصیات کی پیروی کی جاتی ہے۔ مثلاً شیخ عبدالرحمٰن السدیس اور شیخ مشاری راشد العفاسی خوبصورت شخصیت کے حامل ہیں اور ان کی تلاوت اتنی دلنشین ہے کہ کئی بار ان کی تلاوت سُنتے ہوئے لوگ اپنے آنسوؤں کو ضبط کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ آپ یوٹیوب پر ان کی دلنشین تلاوت کی کئی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

دئیے گئے اشتہار کے حوالے سے اگر ہم پاکستان کی مساجد میں نظر دوڑائیں تو ہم شرمسار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ شاید ہمارے ملک کے بڑے بڑے پی-ایچ-ڈی علماء، مفتی اور شیخ الاسلام کہلوانے والے بھی اس "نوکری" کے لئے درخواست دینے کے قریب نہیں لگتے۔ ہماری دینی و معاشرتی حالتِ زار کی ایک بڑی وجہ ان افکار سے رو گردانی بھی ہو سکتی ہے۔

اللہ ہم پر رحم فرمائے، ہمارے ملک کا وزیر داخلہ سورہ اخلاص پڑھنے میں غلطی کر دیتا ہے اور ایک رکن قومی اسمبلی سُپریم کورٹ میں بیان دیتا ہے کہ میں نے حضرت موسٰی علیہ السلام کی لکھی ہوئی تفسیر قرآن پڑھی ہے۔
---~---
"Read Qurán with understanding at least Once in your Lifetime"
---~---
اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَفِتْنَةِ الْمَمَاتِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
اے اللہ ، میں عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں دجال مسیح کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اور میں زندگی اور موت کی آزمائشوں سے تیری پنا ہ چاہتا ہوں۔اے اللہ ، میں گناہ اور قرض سے تیری پنا ہ چاہتا ہوں۔
_
---~---<

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment