Wednesday, June 1, 2011

**JP** سعودی حکام کے طرف سے چھے سال پرانے ورک پرمٹ تجدید نہ کرنے کی تجویز

از۔ یاسر عمران مرزا

سعودی عرب میں 30 مئی کی صبح سے ایک اہم خبر گردش میں ہے کہ سعودی حکام کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو افراد 6 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں، حکومت ان کے ورک پرمٹ یا اقامے اگلے سال سے تجدید نہیں کرے گی۔ جس کے بعد ظاہر ہے 6 سال سے مقیم افراد کا سعودی عرب میں رہنا ممکن نہیں‌ہو گا۔ یہ خبر کافی تہلکہ انگیز تھی اور  اس دن صبح اخبارات میں شائع ہونے کے بعد تمام مقیم  غیر ملکیوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سعودی عرب میں مستقل طور پرمقیم افراد جو کہ اپنے خاندانوں سمیت یہاں مقیم ہیں وہ الگ پریشان ہو گئے اور جو لوگ اکیلے یہاں رہتے ہیں اور اپنے ملک میں موجود اپنے خاندانوں‌ کا خرچ چلاتے ہیں‌وہ اپنی جگہ پریشان۔ دوسری طرف مختلف پاکستانی چینلز نے بھی بنا تحقیق یہ خبر پاکستان میں پھیلا دی ہے۔ میرے لیے بھی یہ خبر ، عجیب اور افسوس ناک تھی۔ بعدازاں میں نے عرب نیوز کی ویب سائٹ کھول کر خبر کو تفصیل سے دیکھا تو مجھے بات کی جس طرح سمجھ آئی وہ میں‌بیان کرتا ہوں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیرمحنت عدل فقیہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 6 سال سے زائد عرصہ تک کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ورک ویزوں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا تاکہ سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کافی بڑھ چکی ہے اور عرب ممالک میں جاری احتجاج کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ تاہم یہ فقط ایک تجویز ہے اور ابھی تک اسے حکومتی سطح پر قانون کی شکل نہیں دی گئی۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ قانون کب تک لاگو ہو گا۔ مزید برآں یہ قانون صرف پیلی کیٹیگری کی کمپنیوں کے لیے ہے۔ جو کمپنی پیلی کیٹگری میں‌آئے گی اس کے ملازمین مزید پڑھیے

Best Regards

Yasir Imran Mirza
Blogger, Designer and Developer!
Please verify the truth yourself.Don't always trust the information shared on the internet. 
Personal Links

Author Developer of Following websites

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "JoinPakistan" group.
You all are invited to come and share your information with other group members.
To post to this group, send email to joinpakistan@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com.pk/group/joinpakistan?hl=en?hl=en
You can also visit our blog site : www.joinpakistan.blogspot.com &
on facebook http://www.facebook.com/pages/Join-Pakistan/125610937483197

No comments:

Post a Comment