Monday, January 17, 2011

**JP** FW: Just focus on the sea ذرا سمندر پر بھی توجہ دیں

 

ذرا سمندر پر بھی توجہ دیں

 

بھارت کی ساحلی پٹی ساڑھے سات ہزار کلومیٹر طویل ہے۔ اس میں سے چھبیس فیصد کو سمندر آہستہ آہستہ نگل رہا ہے۔ مشرقی ساحل پر اڑیسہ اور تامل ناڈو کے متعدد علاقوں میں گزشتہ سو برس کے دوران سمندر بارہ کلومیٹر تک اندر گھس چکا ہے۔جبکہ مغربی ریاست کیرالہ میں سمندر چھ میٹر سالانہ کے حساب سے زمین کو پیچھے دھکیل رہا ہے۔ ریاست گوا کے ایک سو پانچ کلومیٹر طویل ساحل میں سے دس فیصد کو سمندر چاٹ چاٹ کر اب گوا کے گورنر کی رہائش گاہ کے پچھواڑے تک پہنچ گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ اگلے بیس برس میں یہاں کا سفید ریت والا وہ ساحل غائب ہوجائے گا جس کی کشش ہر سال پچیس لاکھ سیاحوں کو کھینچتی ہے۔

پاکستان کی ساحلی پٹی ایک ہزار پچاس کلومیٹر طویل ہے۔ جس میں کراچی سے کچھ کے درمیان صوبہ سندھ کے دو اضلاع ٹھٹہ اور بدین بدترین سمندری غنڈہ گردی کا شکار ہیں۔ ہر سال سمندر لگ بھگ پچاس ہزار ایکڑ زمین کھا رہا ہے۔ ٹھٹہ کی ایک تحصیل کھارو چھان کا آدھا حصہ سمندر ہضم کرچکا ہے۔اس بحری جارحیت کی دو موٹی موٹی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔

اول یہ کہ اس خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے سبب سمندری سطح میں ایک اعشاریہ ایک ملی میٹر سالانہ کا اضافہ ہورہا ہے۔ شائد اسی لیے پاکستان دنیا کے ان دس ممالک کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ دوسری وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ٹھٹہ اور بدین دریائے سندھ کے ڈیلٹا پر آباد ہیں۔ یہ دنیا کا چھٹا بڑا دریائی ڈیلٹا ہے۔ یہاں تک پہنچتے پہنچتے دریا خشک ہوجاتا ہے۔ سمندر کی بدمعاشی سے بچنے کے لیے سالانہ دس ملین ایکڑ فٹ دریائی پانی اس ڈیلٹا سے گزرنا ضروری ہے۔ لیکن گزشتہ پچیس برس کے دوران یہاں سے اوسطاً سالانہ پونے ایک ملین ایکڑ فٹ پانی ہی گزر پارہا ہے۔چنانچہ سمندر اس کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ڈیلٹا پر چڑھ دوڑا ہے۔

اول یہ کہ اس خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے سبب سمندری سطح میں ایک اعشاریہ ایک ملی میٹر سالانہ کا اضافہ ہورہا ہے۔ شائد اسی لیے پاکستان دنیا کے ان دس ممالک کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

مگر اسلام آباد ہو کہ دلی کے پالیسی ساز، وہ کسی اور دنیا میں ہی مگن ہیں۔ انہیں احساس ہی نہیں کہ جس ایک سو پینتیس کلومیٹر لمبی اور بتیس کلومیٹر چوڑی کشمیر وادی کے لیے وہ پچھلے تریسٹھ برس سے ہر سطح پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے ہوئے ہیں، اس کے برابر کا رقبہ اسی عرصے میں سمندر برد ہوچکا ہے۔اور کشمیر وادی کی آبادی سے چار گنا آبادی اس سمندر گردی کے سبب بھیک مانگنے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چھہتر کلومیٹر طویل اور پانچ کلومیٹر چوڑے سیاچن گلیشیئر پر لگ بھگ چھ ہزار فوجی ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گزشتہ چھبیس برس سے کھڑے ہیں۔ ان تک پانچ روپے کی روٹی پہنچانے پر پچانوے روپے خرچ ہورہے ہیں۔ یہ مہم جویانہ عیاشی اس حقیقت کے باوجود جاری ہے کہ جس گلیشیئر کو حاصل کرنے کے لیے اب تک چار ہزار کے لگ بھگ فوجی سردی اور گولی کی غذا بن چکے ہیں وہ گلیشیئر بھی اگلے پچیس تیس برس میں شرم سے پانی پانی ہوکر غائب ہوجائے گا۔

دونوں ممالک اپنی مٹی کا ایک ایک انچ مقدس سمجھتے ہیں۔ ہر صبح بھارت ماتا کی سوگند یا پاک سرزمین کی قسم کھاتے ہیں۔ اور سمندر ہے کہ ان سربہ گریبانوں کا پاجامہ کھینچے لیے جارہا ہے۔

Just focus on the sea


India seven thousand kilometers of coastline and a half long. Chbys percent of the sea is gradually swallowed. East coast of Orissa and Tamil Nadu in many areas during the last hundred years the sea has entered into twelve kilometers. While Kerala state in western sea six meters per year has been pushed back to the earth. State of Goa coast a hundred kilometers from five to ten per cent sea lick lick now the residence of Governor of Goa has reached the backyard. I guess the next twenty years is that the white sand beach will be missing the attractive half million tourists each year is dragging.

Pakistan's coastline is one thousand fifty kilometers long. Some of Karachi between the two districts of Sindh Thatta and Badin are victims of bullying worst sea. Every year nearly fifty thousand acres of land sea is eating. Thatta A sea salt and half of Tehsil Probe digest owed. this statement naval aggression are two reasons for fat.

Firstly the region as a result of climate changes due to temperature rising sea level measured in mm a year is being added. Perhaps that's why Pakistan in world's list of ten countries which climate change is added most at risk. Another reason is that this statement Thatta and Badin Sindh River Delta are on the. It is the world's sixth major river delta. becomes dry until you reach the river reach. sea to avoid a bully River water annually for ten million acre feet is necessary to go through the Delta. But during the last twenty-five years an average annual Pune here a million acres feet of water has passed pieces. so take advantage of this weakness Sea Delta has run up.
Firstly the region as a result of climate changes due to temperature rising sea level measured in mm a year is being added. Perhaps that's why Pakistan in world's list of ten countries which climate change is added most at risk.

But Delhi's policy that Islamabad, they are happy in another world. They not realize that the one hundred thirty-five kilometers long and thirty-two kilometers wide valley of Kashmir they last for years trysth each other down at every level show are engaged in, an area equal to the same period has been Forbearing sea. and four times the population of Kashmir valley population because of terrorism begging sea level is reached.

Cury chhtr km long and five kilometers around six thousand troops on Siachen glysyyr each other's eyes eyes after putting in years past chbys stand. His five rupees to deliver bread pcanuy money is being spent. Ayasy the fact that adventure Despite the progress that the glysyyr yet to receive approximately four thousand soldiers have become cold and diet pill that glysyyr the next twenty-five thirty years of shame will be missing water through water.

In both countries one of its sacred soil are considered. Every morning Mata sacred land of promise or swear. And sea to continue their srbh pajamh of grybanun being.



--

THANKS for your attention, and support

 

No comments:

Post a Comment